National

مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے نے فتح کا کیا اعلان، مہاراشٹر حکومت نے 7 میں سے 5 مطالبات کو کیا قبول

مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے نے فتح کا کیا اعلان، مہاراشٹر حکومت نے 7 میں سے 5 مطالبات کو کیا قبول

مراٹھا ریزرویشن کو لے کر تحریک چلا رہے منوج جرانگے کو آزاد میدان خالی کرنے کے لیے کل یعنی 3 ستمبر کی صبح تک کا وقت دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے منگل (2 ستمبر) کی دوپہر 3 بجے تک آزاد میدان کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن منوج جرانگے اس کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ اس درمیان ایک بڑی پیش رفت کے تحت مہاراشٹر حکومت نے ان کے 7 میں سے 5 مطالبات منظور کر لیے ہیں، جبکہ 2 مطالبات ابھی نہیں مانے گئے ہیں۔ منگل کو تامرگ بھوک ہڑتال کے پانچویں روز پولیس جب آزاد میدان خالی کرانے پہنچی تو جرانگے کے حامیوں اور پولیس کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ ہائی کورٹ میں کل 1 بجے دوبارہ اس معاملہ پر سماعت ہوگی۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مہاراشٹر حکومت کا وفد جرانگے سے ملنے آزاد میدان پہنچا تھا۔ اس وفد میں مہاراشٹر حکومت کے 4 وزراء رادھا کرشن وکھے پاٹل، شِویندر راجے بھونسلے، جے کمار گورے اور مانک راؤ کوکاٹے تھے۔ چاروں وزراء نے جرانگے پاٹل کو ریزرویشن کے سلسلے میں کمیٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں تمام معلومات فراہم کیں۔ اس کے بعد جرانگے پاٹل نے اعلان کیا کہ وہ ’جیت گئے۔‘ اس اعلان کے ساتھ ہی منوج جرانگے پاٹل نے اپنی بھوک ہڑتال بھی ختم کر دی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments