چنڈی گڑھ، 3 دسمبر : پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ موہالی ہوائی اڈے پر 4 دسمبر کو شہید اعظم بھگت سنگھ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔ مسٹر مان نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی شہید بھگت سنگھ کے نام پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نقاب کشائی کا پروگرام 28 ستمبر کو شہید اعظم کے یوم پیدائش پر ہونا تھا، لیکن موہالی کے ایک گاؤں میں پنچایتی انتخابات کی وجہ سے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے پروگرام کو ملتوی کرنا پڑا۔ اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ کارکنوں کو ایئرپورٹ چوک پر روک کر حراست میں لے لیا گیا۔ بی جے پی کی طرف سے دیا گیا’72 گھنٹے کا الٹی میٹم‘ پیر کی صبح ختم ہونے کے بعد کارکن مجسمہ کی نقاب کشائی کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ بی جے پی لیڈر فتح جنگ باجوہ نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ اگر پیر کی صبح تک مجسمے کی نقاب کشائی نہیں کی گئی تو پارٹی کارکنان اور رہنما خود اس کی نقاب کشائی کریں گے۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن پارلیمنٹ مالویندر سنگھ کانگ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سستی سیاست کر رہی ہے۔
Source: uni urdu news service
نارائنن نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا
راجوری میں ایل او سی کے نزدیک زور دار دھماکہ 6 فوجی زخمی
سہارنپور:ایک ہی کنبے کے پانچ اراکین نے کھایا زہر، ماں بیٹے کی موت
اسٹیو جاب کی اہلیہ کمبھ میلے میں بیمار
منی پور کر رہا ہے اب بھی مودی کا انتظار: کھڑگے
ہندستان کو حقیقی آزادی تب ملی جب ایودھیا میں رام مندر کی پران پرتشٹھا ہوئی- موہن بھاگوت
کرناٹک کی وزیر لکشمی ہیبالکر کار حادثے میں زخمی
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل ہے: راجناتھ سنگھ
عصمت دری کیس میں سزا کاٹ رہے آسارام کو بڑی راحت، مل گئی عبوری ضمانت
بنگال اور دہلی کی بدعنوان حکومتیں آیوشمان یوجنا کو نافذ نہ کرکے عوام کو سزا دے رہی ہیں: بی جے پی
دہلی کو پیرس بنانے کا کجریوال کا دعویٰ کھوکھلا نکلا: راہل گاندھی
کیا ختم ہو جائے گا عبادت گاہوں کا ایکٹ ؟ مودی حکومت کے موقف پر وزیر قانون کا بڑا اشارہ
مودی بجٹ میں مہنگائی کم کرنے کا منصوبہ بتائیں: کھڑگے
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی