National

مدھیہ پردیش:سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

مدھیہ پردیش:سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، آٹھ زخمی

بھنڈ، 18 فروری : مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے بھنڈ-اٹاوہ روڈ پر جواہر پورہ گاؤں کے قریب آج صبح ڈمبر کی ٹکر کے سبب ایک گاڑی میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لوڈنگ آٹو میں سوار ایک درجن سے زائد لوگ جواہر پورہ گاؤں سے بھوانی پورہ گاؤں لوٹ رہے تھے۔ تبھی یہ حادثہ جواہر پورہ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ایک تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کے کنارے کھڑے لوڈنگ آٹو کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے اس میں سوار افراد متاثر ہوئے۔ اس حادثہ کے بعد گاؤں کے لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ راستے پر ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہے، جب کہ راستہ نسبتاً تنگ ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول کیا۔ مرنے والوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments