National

’’ہمارے لیے آئین اور جمہوریت سب سے اہم…‘‘، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا ملک کے نام خطاب

’’ہمارے لیے آئین اور جمہوریت سب سے اہم…‘‘، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا ملک کے نام خطاب

نئی دہلی: یوم آزادی کے قبل شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کے روز ملک سے اپنے خطاب میں کئی چیزوں کا ذکر کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے قبل شام پر آپ سبھی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے کہ تمام ہندوستانی یوم آزادی اور یوم جمہوریہ جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ یہ دن ہمیں ہندوستانی ہونے کے فخر کی خاص یاد دلاتے ہیں۔ ہمارے لیے ہمارا آئین اور ہماری جمہوریت سب سے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کی تاریخ ہماری اجتماعی یادوں میں گہری کندہ ہے۔ نوآبادیاتی حکمرانی کے طویل دور میں ہم وطنوں کی کئی نسلوں نے یہ خواب دیکھا تھا کہ ایک دن ملک آزاد ہوگا۔ ملک کے ہر حصے میں رہنے والے لوگ غیر ملکی حکمرانی کے طوق کو توڑنے کے لیے بے چین تھے لیکن امید کی ایک قوی کیفیت تھی۔ امید کا یہی احساس آزادی کے بعد ہماری ترقی کو تقویت بخشتا رہا ہے۔ کل جب ہم اپنے ترنگے کو سلام دے رہے ہوں گے تب ہم ان تمام مجاہدین آزادی کو بھی خراج عقیدت پیش کریں گے، جن کی قربانیوں کے دم پر 78 سال قبل 15 اگست کے دن ہندوستان نے آزادی حاصل کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments