کلکتہ : مانک تلہ تھانہ علاقہ میں ہڈکو فٹ اوور برج سے ایک نوجوان کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح اوور برج سے ایک نوجوان کی لاش لٹکی ہوئی دیکھی۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے آر جی کار اسپتال بھیج دیا۔پولس ذرائع کے مطابق نوجوان کی لاش الٹاڈنگا میں مین ریڈ اور سی آئی ٹی روڈ کے چوراہے پر ہڈکو فٹ اوور برج کے لوہے کے ڈھانچے سے لٹکی ہوئی تھی۔ اس کے گلے میں نایلان کی رسی بندھی ہوئی تھی۔ اس واقعہ کو لے کر مصروف علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس نوجوان کی موت کی وجہ معلوم کر رہی ہے کہ آیا یہ قتل تھا یا خودکشی۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نوجوان کا نام سنجے مترا ہے۔ عمر 35۔ پولس ذرائع کے مطابق نوجوان کا گھر الٹاڈنگا میں ہے۔ پولیس پہلے ہی نوجوان کے اہل خانہ سے رابطہ کر چکی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کی موت کس طریقے سے ہوئی اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ مزید واضح ہو سکے گی۔ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ سنجے کے پاس کافی دنوں سے کوئی کام نہیں تھا۔ سات سال قبل اس کی بیوی اپنے دو بچوں کے ساتھ گھر سے چلی گئی۔ متوفی کے بھائی نے بتایا کہ سنجے کا حال ہی میں خاندان میں کسی سے رابطہ نہیں تھا۔ وہ ہوڑہ میں کہیں رہتا تھا
Source: Social Media
جعلی کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کرنے والا گرفتار، لاکھوں روپے برآمد
'سب کا بھلا ہو، ملک کا بھلا ہو'، رابندر جینتی پر ممتا بنرجی کا پیغام
جعلی بیگ کی اسمگلنگ پکڑنے کی کوشش میں بڑا بازار میں ای بی افسروں کی پیٹائی
سی پی ایم کو ڈرون میں باندھ کر پاکستانمیں پھینک دوں گا: شوبھندو
تسلیمہ ہندوستان میں کہیں بھی جا سکتی ہے: بی جے پی رہنما کا اعلان
بارش متوقع، کے کے آر آئی پی ایل میچ متاثر ہوگا؟
کولکتہ ایئرپورٹ کے قریب رات کے اندھیرے میں ہتھیار اوںور کارتوس کا ذخیرہ بر آمد
تسلیمہ ہندوستان میں کہیں بھی جا سکتی ہے: بی جے پی رہنما کا اعلان
سی پی ایم کو ڈرون میں باندھ کر پاکستانمیں پھینک دوں گا: شوبھندو
جعلی بیگ کی اسمگلنگ پکڑنے کی کوشش میں بڑا بازار میں ای بی افسروں کی پیٹائی
'سب کا بھلا ہو، ملک کا بھلا ہو'، رابندر جینتی پر ممتا بنرجی کا پیغام
جعلی کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کرنے والا گرفتار، لاکھوں روپے برآمد
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بنگال میں 2 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
حالت جنگ میں قانون ساز اسمبلی کی سکیورٹی پر توجہ بڑھا دی گئی ا سپیکر کیا کہتے ہیں؟