بردوان میں المناک حادثہ رونما ہوا۔ منگل کی صبح ایک لاپرواہ لاری نے ایک بائک سوار کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد قاتل لاری سڑک کے کنارے ایک گھر میں گھس گئی۔ المناک حادثے سے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور دوسرا شدید زخمی ہے۔ ایک اور بچہ اسپتال میں زیر علاج ہے ۔مشرقی بردوان ضلع کے جمال پور تھانے کے تحت کیریلی گاو¿ں میں کیڈیلی پٹرول پمپ کے قریب آج صبح ایک حادثہ پیش آیا۔ مشگرام ریل گیٹ سے جمال پور جاتے ہوئے ایک لاری نے کنٹرول کھو دیا اور مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔ شیخ شوکت علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔اس کے بعد لاری سڑک کے کنارے ایک مکان سے ٹکرا گئی۔ ایک بوڑھی عورت اپنی پوتی کے ساتھ تھی۔ بوڑھی خاتون پاروتی کرماکر (55) لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ پہلے اسے بردوان میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ لیکن بگڑتی ہوئی جسمانی حالت کی وجہ سے انہیں کولکتہ ریفر کر دیا گیا۔ 3 سالہ پوتی چندرانی کرماکر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ذرائع کے مطابق لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Source: Mashriq News service
ملک کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا! بی ایس ایف کا سخت پیغام
طلباء کے نام رجسٹر میں ہونے کے باوجود اسکول نہیں آنے پر نکال دیا جائے گا ، کانتھی ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا نیا فرمان
جان خطرے میں ڈال کر اپنے سات بھائیوں کو بچائی تھی، بہن کی یاد میںآج بھی بھائی ابلتے ہوئے گھی میں ہاتھ ڈبو کرپوجا کرتے ہیں
کوچ بہار: پولس حراست میں خاتون کی ہوئی موت! اہل خانہ نے احتجاج میں روڈ بلاک کیا
تفتیش کاروں کو کوٹے کی نوکری ملی ہے: ارجن سنگھ
بشیرہاٹ عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے خلاف بدعنوانی کے الزامات