National

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پرہند چینی افواج نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پرہند چینی افواج نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا

سری نگر31 اکتوبر(: مرکزی زیر انتظام علاقے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر بھارتی اور چینی افواج نے دیوالی کے موقع پر مٹھائیوں کا تبادلہ کیا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مشرقی لداخ کے دیپسانگ اور دیم چوک میں فوجی انخلاءمکمل ہونے کے بعد چین بھارت تعلقات میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج نے جمعرات کو لائن آف ایکچول کنٹرول میں پانچ بارڈر چیک پوائنٹس پر چینی افواج کو مٹھائیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ مٹھائیاں بانٹ کر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ایسے اقدام کرکے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط و شیریں بنانے کی کوششیں کی ہیں تاکہ خطے میں قیام امن کو یقینی بنایا جاسکے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments