Kolkata

کیرتی آزاد نے مودی حکومت کی سخت تنقید کی

کیرتی آزاد نے مودی حکومت کی سخت تنقید کی

کلکتہ 3مئی :پہلگاؤں حملے کے بعد ملک کے لوگوں نے یہ سمجھا کہ ہندوستان جوابی کارروائی کرے گا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ کے بعد بھارت اس بار کارروائی کرے گا۔ تاہم ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد نے کہا کہ مودی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے دہشت گردوں کو صحیح سے جواب نہیں دیا۔ ترنمول کانگریس کے ممبرپارلیمنٹ کیرتی آزاد نے کہاکہ ملک کا انٹیلی جنس محکمہ ناکام ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال میںدراندازی کے نام پر سیاست کرتی ہے مگر دراندازو ں کو روکنے کی ذمہ داری کس کی ہے۔۔ بی جے پی دہشت گردوں اور پاکستان کے خلاف جنگی ڈرامہ کھیل رہی ہے بنگال کے رہنے والے بی ایس ایف جوان پرنم کمار سو اس وقت پاکستان میں قید ہے۔ بھارت اب تک اسے رہا نہیں کر اسکا ہے۔ بارہا فلیگ میٹنگ کے باوجود کوئی حل نہیں نکلا۔ اس کی حاملہ بیوی پٹھانکوٹ گئی لیکن بغیر کسی خوشخبری کے اپنے گھر واپس آگئی۔ اس صورتحال میں کیرتی آزاد نے کہاکہ وزیر اعظم پہلگاؤں نہیں جا سکے؟ کشمیر کے معاملے پر آل پارٹی میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکے؟ اس کے باوجود وہ اسمبلی انتخابات کے لیے بہار کا دورہ کر رہے ہیں۔اس سے زیادہ شرمناک بات کیا ہو سکتی ہے؟" پاکستان کے خلاف اعلان جنگ میں اتنی دیر کیوں؟ انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کیوں ناکام ہو رہا ہے؟ ایسے میں ہندوستانی فوج فوجی لباس میں ملبوس ہے۔ لیکن ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ آج بردوان درگاپور سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے درگاپور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی اور گزشتہ ایک سال کی اپنی کام کی رپورٹ پیش کی۔ کیرتی آزاد کے الفاظ میں،2021کے اسمبلی انتخابات میں ہارنے کے بعد سے ہی بی جے پی بنگال میں تمام ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہیں ان کا جائز حصہ سے محروم رکھا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments