وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال دورہ میں ریاستی حکومت پر خوب حملے کیے۔ اب بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی انھیں سخت جواب دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ بنگال کے خلاف جو بیان بازی پی ایم مودی نے کی ہے، وہ ٹھیک نہیں ہے۔ آپریشن سندور اور پہلگام دہشت گردانہ حملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’پی ایم مودی نے آج جو کچھ کہا، اس سے ہم نہ صرف حیران ہیں، بلکہ یہ سننا افسوسناک ہے۔‘‘ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’پورا اپوزیشن دنیا میں ملک کی نمائندگی کر رہا ہے، انھوں نے ملک کے مفادات کی حفاظت کے لیے ایک ہمت افزا قدم اٹھایا ہے، لیکن کیا پی ایم مودی اور ان کے لیڈران کے لیے یہ کہنے کا وقت آ گیا ہے کہ وہ ’آپریشن سندور‘ کی طرح ’آپریشن بنگال‘ بھی کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ ’’میں انھیں چیلنج دیتی ہوں، اگر ان میں ہمت ہے تو کل انتخاب میں اتریں، ہم تیار ہیں۔ اور بنگال آپ کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے راضی ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے مغربی بنگال دورہ میں پی ایم مودی کی تقریر پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندہ ابھشیک بنرجی بھی بیرون ملک گئے نمائندہ وفد کی ٹیم میں شامل ہیں، اور وہ ہر دن دہشت گردی کے خلاف بول رہے ہیں۔ ایسے میں جو بھی بیان بازی پی ایم مودی نے کی ہے، وہ حیران کرنے والی ہے۔ انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ اس وقت اپوزیشن کو قصوروار ٹھہرانا چاہتے ہیں تاکہ بی جے پی جملہ پارٹی کے لیڈران کی طرح چیزوں کی سیاست کاری کی جا سکے۔ تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے ممتا نے یہ بھی کہا کہ ’’پی ایم مودی جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ ملک کو لوٹتے ہیں اور بھاگ جاتے ہیں۔ اس طرح سے بات کرنا اچھا نہیں لگتا۔ حالانکہ آپریشن سندور کے بارے میں میرا کوئی تبصرہ نہیں ہے، لیکن برائے کرم یاد رکھیں کہ ہر خاتون کی اپنی ایک عزت ہوتی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’پی ایم مودی تب مغربی بنگال کی تنقید کر رہے ہیں، جب ہم دہشت گردی کے خلاف مرکزی حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔ ان کی پالیسی بانٹوں اور راج کرو کی ہے۔ مرکز نے سیاسی منشا کے تحت آپریشن سندور نام رکھا۔‘‘
Source: Social Media
کلیانی کی سڑکوں پر ہتھیار کے ساتھ گھومنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا
معذورخاتون سے شادی کے وعدے پر بار بار عصمت دری کی گئی
ڈپریشن کمزور ہو کر بنگلہ دیش میں منتقل ہو گیا ہے
ڈی وی سی پھر پانی چھوڑنے کےلئے تیار، ریاست کا کئی بڑا حصہ ڈوب سکتا ہے
’کیا آپریشن سندور کی طرح آپریشن بنگال کریں گے؟‘، پی ایم مودی کے حملہ کا ممتا بنرجی نے دیا سخت جواب
محرومیوں کے معاملے پر مودی 'خاموش'، کیا دورہ بنگال کا واحد مقصدووٹ حاصل کرناہے؟
’کیا آپریشن سندور کی طرح آپریشن بنگال کریں گے؟‘، پی ایم مودی کے حملہ کا ممتا بنرجی نے دیا سخت جواب
ڈی وی سی پھر پانی چھوڑنے کےلئے تیار، ریاست کا کئی بڑا حصہ ڈوب سکتا ہے
ڈپریشن کمزور ہو کر بنگلہ دیش میں منتقل ہو گیا ہے
معذورخاتون سے شادی کے وعدے پر بار بار عصمت دری کی گئی
لڑکی نے آخری بار چاول، دال اور انڈے کھائے‘ تھے، کنائی پور میں متوفی کی دادی کا نم آنکھوں سے افسوس
پولیس نے چار پہیہ والوں کو ہیلمٹ کا 'کیس' دیا
کیا 12 بجتے ہی پب بند ہو جائیں گے؟ شراب کی دکانوں پر بھی بڑا فیصلہ؟
بوڑھی عورت نے گھر کرائے پر نہیں دیا تو ااس کا سر کچل کر اہلاک کر دیا گیا