بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر اور دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا سے جڑے ایک معاملے میں دہلی کی عدالت نے پولیس سے اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ کپل مشرا کے خلاف یہ معاملہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے جڑا ہوا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈی سی پی آئندہ سماعت کی تاریخ سے قبل ایک تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ اس معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ میں 8 اپریل کو سماعت ہوگی، جس میں الزامات پر بحث کی جائے گی۔ دراصل دہلی حکومت میں وزیر کپل مشرا نے 23 جنوری 2020 کو دہلی اسمبلی انتخاب سے متعلق مبینہ طور پر ایک قابل اعتراض بیان سوشل میڈیا ہینڈل ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا تھا۔ اس پوسٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ پر الیکٹورل افسر نے کپل مشرا کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔ اسی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سیشن کورٹ نے گزشتہ 7 مارچ کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ وہ مجسٹریٹ کورٹ کے اس فیصلے سے پوری طرح متفق ہے کہ الیکٹورل افسر کی طرف سے داخل کی گئی شکایت عوامی نمائندہ ایکٹ کی دفعہ 125 کے تحت جرم کا نوٹس لینے کے لیے کافی ہے۔ اس سے قبل کپل مشرا کو اس کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے کپل مشرا کے خلاف ذیلی عدالت میں کارروائی پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس رویندر جڈیجہ نے اپنے تبصرہ میں کہا تھا کہ ذیلی عدالت کی کارروائی پر روک لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ذیلی عدالت کو معاملے میں آگے بڑھنے کی چھوٹ ہے۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے نوٹس سے متعلق پولیس کو 4 ہفتہ کا وقت دیا تھا۔ اس معاملے میں ذیلی عدالت میں آج (20 مارچ) سماعت ہوئی۔ اس سے قبل 7 مارچ کو سیشن کورٹ نے کپل مشرا کی نظر ثانی کی عرضی کو خارج کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا بیان مذہب کی بنیاد پر نفرت کو فروغ دینے کی ایک کوشش معلوم پڑتی ہے۔ اس میں بالواسطہ طور سے اس ملک کا تذکرہ کیا گیا ہے جس کا استعمال عام بول چال میں اکثر ایک خاص مذہب کے لوگوں کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
Source: social media
’’اگر ہندستان کے مسلمانوں کو 15 منٹ کیلئے اقتدار دے دیا جائے تو…‘‘، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کا بڑا بیان
آپریشن سندور: فرانس نے 'دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ' میں ہندستان کی حمایت کی
پاکستانی اور انڈین فضائیہ کی ’ڈاگ فائیٹ‘ تاریخ کی ’سب سے بڑی اور طویل‘ لڑائی: سی این این
'اگر پائلٹ کی تربیت ملک کے کام آ سکے تو حاضر ہوں'، آپریشن سندور کے بعد تیج پرتاپ یادو کا جذباتی بیان
امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جموں و کشمیر میں کشیدگی کے درمیان کئی اضلاع میں سنیچر تک اسکول بند
نوجوان کا گلا ریت کر قتل، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اتراکھنڈ میں گنگوتری روڈ پر ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ,6 لوگوں کی موت
جموں و کشمیر:پاکستانی فوج کی ایل او سی پر چار مقامات پر فائرنگ، موثر جواب دیا گیا
پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سعودی وزیر کا غیر اعلانیہ دورہ دہلی
بیجاپور میں تصادم جاری، آٹھ نکسلی ہلاک، پانچ فوجی شہید
ہندستان نے پاکستانی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا
جموں میں پاکستانی ڈرون حملے: ائر ڈیفنس کا فوری ردعمل، کئی ڈرون مار گرائے گئے