Kolkata

کلکتہ سمیت تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی : ماہرین موسمیات

کلکتہ سمیت تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی : ماہرین موسمیات

کلکتہ : شمالی بنگال میں ہفتہ کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ علی پور کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارجلنگ، جلپائی گوڑی اور شمالی دیناج پور میں موسلادھار بارش ہوگی۔ شمالی بنگال کے تمام اضلاع میں تیز ہواﺅں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔ شمالی بنگال میں اگلے منگل تک گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے گا۔جنوبی بنگال میں اگلے منگل یا بدھ تک گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کلکتہ سمیت تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی۔ جنوب میں 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتہ اور اتوار کو کئی اضلاع میں کالبیساکھی کا بھی امکان ہے۔ بنکورہ، پورولیا، مشرقی اور مغربی بردوان، مغربی مدنا پور، بیر بھوم، مرشد آباد، نادیہ اور ہوگلی اضلاع میں کالبائیساکھی کے امکانات زیادہ ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments