National

کانگریس-سماجوادی پارٹی دہشت گردی کی مبینہ حامی ہیں:یوگی

کانگریس-سماجوادی پارٹی دہشت گردی کی مبینہ حامی ہیں:یوگی

بستی:21مئی:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ سماجودی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس دہشت گردوں اور مافیاؤں کی حامی ہیں۔ بستی لوک سبھا حلقے کے بی جےپی امیدوار ہریش دویدی کی حمایت میں جنتا انٹر کالج میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یہ لوک سبھا الیکشن رام بھکت اور رام مخالفین کے درمیان ہے۔ عوام کہہ رہے ہیں جو رام کو لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے جس سے حریف خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پارٹی ہمیشہ دہشت گردوں، مافیا اور بدعنوانی میں ملوث لوگوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔ اکھلیش یادو جب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے تو رام بھکتوں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے کیس کو واپس لینے کی کوششیں کی لیکن عدلیہ نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت میں بہو، بیٹیاں اور تاجر محفوظ نہیں تھے، آج پورا اتر پردیش جرائم سے پاک ہو گیا ہے اور قانون کی حکمرانی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لوگ مافیا سے ہمدردی رکھتے ہیں حال ہی میں ایک مافیا کی موت کے بعد ایس پی والوں نے مافیا کے گھر جا کر ماتم کیا۔ ریاستی حکومت نے اتر پردیش میں مافیا کی کمر توڑنے اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا کام کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم بن کر تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔ پوری دنیا اب نئے ہندوستان کو دیکھ رہی ہے۔ دن بہ دن ہمارا ملک عالمی لیڈر بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے نکسل ازم کو ختم کیا لیکن یہ لوگ نکسل ازم اور دہشت گردی کے خلاف نہیں بولیں گے۔ ایس پی حکومت میں کسان خودکشی کرتے تھے لیکن آج سبھی طبقے خوش ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں نے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی اور بیت الخلاء فراہم کر کے صحت کی سہولیات میں اضافہ کیا ہے اور انسیفلائٹس کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا ہے۔انہوں نے جلسہ عام میں تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح مافیا کو عوام نے مسترد کر دیا اسی طرح یہاں بھی مافیا کو پنپنے نہ دیں، یہ مافیا کسی کا نہیں ہے۔ بندوق کی نوک پر زبردستی زمینوں کی رجسٹریشن کروائیں گے اور بیٹیوں اور تاجر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن جائیں گے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments