Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

آئی ایس ایف سے لفافہ انتخابی نشان چھن جانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی، جمعرات کو پھر سماعت

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

آئی ایس ایف سے لفافہ انتخابی نشان چھن جانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی، جمعرات کو پھر سماعت
آئی ایس ایف سے لفافہ انتخابی نشان چھن جانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی، جمعرات کو پھر سماعت — September 23, 2026
آئی ایس ایف سے لفافہ انتخابی نشان چھن جانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی، جمعرات کو پھر سماعت
بدھ کے روز آئی ایس ایف سے انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی۔ انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) نے دو اسمبلی انتخابات میں ’لفافہ‘ انتخابی نشان پر الیکشن لڑا تھا۔ آئندہ ضمنی انتخابات میں یہ نشان اس کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ اسی لیے انتخابی نشان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نوصاد صدیقی کی پارٹی نے 21 ستمبر کو کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ بدھ کو اس معاملے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد جسٹس کرشن راو¿ نے بتایا کہ جمعرات کو اس معاملے کی دوبارہ سماعت ہوگی۔

ریاست کی دو نشستوں پر 6 اکتوبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے ’لفافہ‘ نشان ریتبرتا بندیوپادھیائے کی قیادت والی ’ڈیموکریٹک ترنمول کانگریس‘ (ڈی ٹی سی) کو دے دیا ہے۔ نوصاد کی آئی ایس ایف کو ’الماری‘ کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد نوصاد نے ’لفافہ‘ نشان واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔
آئی ایس ایف کا قیام 21 فروری 2021 کو عمل میں آیا تھا۔ فرفورا شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے اس پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، لیکن ابتدا ہی سے اس کی قیادت ان کے چھوٹے بھائی نوصاد کرتے آئے ہیں۔ اس وقت وقت کم ہونے کی وجہ سے انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی انتخابی نشان نہیں ملا تھا۔ اس لیے مجبوراً بنگال کی اس پارٹی نے بہار کی ’راشٹریہ سیکولر مجلس پارٹی‘ کا ’لفافہ‘ نشان لے کر انتخابی میدان میں قدم رکھا تھا۔
2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل نوصاد نے پارٹی کے مستقل انتخابی نشان کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دی تھی۔ تاہم انتخابات میں ان کی پارٹی نے ’لفافہ‘ نشان پر ہی مقابلہ کیا۔ نوصاد ایک بار پھر بھانگر سے کامیاب ہوئے۔

آئی ایس ایف سے لفافہ انتخابی نشان چھن جانے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی، جمعرات کو پھر سماعت...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn