جھارگرام یکم مارچ: صرف ایک دن باقی ہے۔ پھر ہائی اسکول کا امتحان شروع ہوجائے گا۔ لیکن امتحان سے پہلے جھارگرام کے بیلپہاڑی، کنگرجھور، میورجھرنا جیسی جگہوں پر شیروں کا خوف ہے۔ امتحانی مرکز تک کیسے پہنچیں، امتحان کا صحیح طریقے سے انعقاد کیسے کیا جائے، اس بارے میں سوچتے ہوئے طلبہ اور والدین میں تشویش بڑھ رہی ہے۔پچھلے کچھ دنوں میں جھارگرام کے بیلپہاڑی، کنکرجھور، میورجھرنا میں نامعلوم جانوروں کے پاوں کے نشانات کو لے کر ہنگامہ برپا ہے۔ اگرچہ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ شیر کے قدموں کا نشان ہے۔ بنشپہاری سے متصل دھرم پور کسما علاقے میں بھی شیر کے قدموں کے نشان ملے ہیں۔ سیکنڈری سکول کے دوران انتظامیہ کی جانب سے اضافی سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ لیکن، ہائر سیکنڈری کے معاملے میں کیا ہوگا؟ کیا اس بار بھی شیر کے خوف سے طلبہ کے لیے الگ سے بسوں کا انتظام کیا جائے گا؟ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات نے ابھی تک اس کی صحیح طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔ جس کی وجہ سے طلباءسے لے کر علاقے کے والدین میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
Source: Mashriq News service
سابق چیف کا شوہر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار
سرکاری نوکریاں دینے کے نام پر کروڑ روپے کی لوٹ، رائے گنج میں پروفیسر گرفتار
ٹی ایم سی پی کے حامیوں کو کالج میں داخل ہونے سے روکنے پر ہنگامہ آرائی
انہیں 24 گھنٹے کے اندر اپنی غلطی تسلیم کرنے دیں، ورنہ...'، ترنمول نے کمیشن کو خبردار کیا
پہلے ہی دن سوالہ نامہ لیک ہونے پر امیدوار گرفتار
جلے ہوئے سرٹیفکیٹس کا ڈھیر پڑا ہے، گھر کے اندر بچوں، والدین اور بہن بھائیوں کی لاشیں،
بائیں بازو کی طلبہ تنظیم ایس ایف آئی نے جادو پور واقعے کے خلاف ریاست بھر میں طلبہ کی ہڑتال کی کال دی
آج سے ہائیر سیکنڈری کے امتحانات شروع ، امتحانی مرکز کے مین گیٹ پر میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے
کلتلی اسمبلی حلقہ میںآپریٹیو سوسائٹی پر تیس سال کے بعد ترنمول کو بڑی جیت ملی
کوچ بہار میں 2 کروڑ سے زیادہ کی منشیات برآمد