Bengal

سابق چیف کا شوہر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار

سابق چیف کا شوہر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار

مرشدآباد3مارچ : ترنمول پنچایت کے سابق سربراہ اور موجودہ ترنمول کے زیر انتظام پنچایت سربراہ کے شوہر کو پنچایت بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس کے زیر انتظام مرشدآباد ضلع کے سوتی نمبر 1 بلاک میں بہوتلی گرام پنچایت کے موجودہ سربراہ اور پنچایت کے سابق سربراہ عبدالشیخ کو کئی کروڑ روپے کے مالی غبن کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک اور سابق سربراہ سورمنی منڈل کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بہوتلی گرام پنچایت کے سکریٹری اشوک کمار گھوش کو اسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں گرفتار ترنمول لیڈروں کو آج جنگی پور سب ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مالیاتی فراڈ کرنے والے کی گرفتاری نے سوتی کے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچادی ہے معاملہ سامنے آتے ہی مقامی سیاست میں کھلبلی مچ گئی۔ بی جے پی لیڈر جے دیو داس نے کہا، ترنمول کا مطلب ہے چور۔ ہم نے پہلے کہا تھا کہ پولس طویل عرصے سے چوروں کو گرفتار کر رہی ہے۔ معلوم ہوا کہ ہم نے جو کہا وہ سچ ہے۔ اور بھی بہت سے چور ہیں، وہ بھی جیل جائیں گے۔تاہم اس پر ترنمول کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments