Entertainment

جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ مار دیا

جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کو تھپڑ مار دیا

ممبئی: سینیئر اداکار جیکی شروف نے سیلفی لینے والے مداح کے سر پر تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ میڈیا کے مطابق حال ہی میں جیکی شروف نے ممبئی میں مداحوں سے ملاقات کی، منفرد لباس میں ملبوس سینیئر اداکار نے ہاتھ میں پودوں کے گملے بھی اُٹھائے ہوئے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیکی شروف نے اُن کے ساتھ تصویر بنوانے والے ایک مداح کو مزاحیہ انداز میں مشورہ دیا کہ مجھے کمر کے پاس سے نہیں پکڑو بلکہ میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر لو۔ بعدازاں، ایک اور مداح جیکی شروف کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھا تو اداکار نے مداح کے سر پر تھپڑ مارا اور مداح کو پہلے ایک طرف کیا اور پھر اُس کے ساتھ سیلفی لی۔ یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے جیکی شروف کے اس عمل پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اداکار پاگل ہیں؟ جو مداح کو مار رہے ہیں۔ ایک مداح نے کہا کہ تصور کریں کہ اگر وہ مداح بھی پلٹ کر جیکی شروف کو تھپڑ مار دیتا تو کیا ہوتا، دیگر مداحوں نے کہا کہ یہ غلط ہے، آپ کسی کو نہیں مار سکتے، وہ آپ کا رشتہ دار یا دوست نہیں ہے جس کو تھپڑ مار کر آپ اسے مذاق مستی کا نام دے رہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments