Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

سرکاری ملازمین کو واپس کرنے ہوں گے سوستھ ساتھی اور آیوشمان بھارت کارڈ

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

سرکاری ملازمین کو واپس کرنے ہوں گے سوستھ ساتھی اور آیوشمان بھارت کارڈ
سرکاری ملازمین کو واپس کرنے ہوں گے سوستھ ساتھی اور آیوشمان بھارت کارڈ — October 10, 2026
سرکاری ملازمین کو واپس کرنے ہوں گے سوستھ ساتھی اور آیوشمان بھارت کارڈ
مغربی بنگال ہیلتھ اسکیم (ڈبلیو بی ایچ ایس) کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین، پنشن یافتگان اور ان کے اہل خانہ کے پاس اگر سوستھ ساتھی یا آیوشمان بھارت کارڈ موجود ہیں، تو انہیں واپس جمع کرنا ہوگا۔ ریاست کے محکمہ? مالیات نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ نبنّا نے ان کارڈوں کو جمع کرانے کے لیے 31 اکتوبر تک کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔
نبنّا کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ جن سرکاری ملازمین یا پنشن یافتگان کے پاس اپنے نام یا اپنے اہل خانہ کے نام پر سوستھ ساتھی یا آیوشمان بھارت کارڈ موجود ہیں، انہیں یہ کارڈ جمع کرانے ہوں گے۔ اس کے ساتھ مقررہ ضوابط کے مطابق ایک اعلانیہ اور کارڈ جمع کرانے کی رسید بھی پیش کرنی ہوگی۔
متعلقہ ملازم جس سرکاری محکمے میں کام کرتا ہے، اس محکمے کے ہیڈکوارٹر میں کارڈ جمع کرانا ہوگا۔ یہ کارروائی 31 اکتوبر تک مکمل کرنی ہوگی۔ متعلقہ اعلیٰ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اعلانیے اور اس سے متعلق دستاویزات کی جانچ کریں۔
مقررہ وقت کے اندر کارڈ اور اعلانیہ جمع نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کارڈ جمع نہ کرانے والے ملازم یا پنشن یافتہ کو مغربی بنگال ہیلتھ اسکیم (ڈبلیو بی ایچ ایس) کے تحت ملنے والی سہولتوں سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔ اس معاملے کو ضابطہ? اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کو واپس کرنے ہوں گے سوستھ ساتھی اور آیوشمان بھارت کارڈ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn