National

جن سوراج بنی سیاسی پارٹی، منوج بھارتی قائم مقام صدر

جن سوراج بنی سیاسی پارٹی، منوج بھارتی قائم مقام صدر

پٹنہ، 02 اکتوبر : انتخابی حکمت عملی اور جن سوراج کے معمار پرشانت کشور (پی کے) نے آج باضابطہ طور پر جن سوراج کو ایک سیاسی پارٹی کے طور پر تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ مسٹر کشور نے بدھ کو یہاں ویٹرنری کالج کے میدان میں منعقدہ ایک عظیم الشان پروگرام میں نہ صرف اپنی پارٹی کے نام کا اعلان کیا بلکہ پارٹی کے کارگذار صدر کا عوام سے تعارف بھی کرایا۔ انہوں نے دلت چہرے منوج بھارتی کو اپنی پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا اعلان کیا۔ مسٹر بھارتی فارن سروس کے افسر رہ چکے ہیں اور بہار کے مدھوبنی ضلع کے رہنے والے ہیں۔ کارگزار صدر مسٹر بھارتی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے پی کے نے کہا کہ انہوں نے (بھارتی) نیترہاٹ میں تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ کانپور آئی آئی ٹی سے پاس کرنے کے بعد دہلی آئی آئی ٹی سے ایم ٹیک کیا۔ اس کے بعد انہوں نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کا امتحان دیا، جہاں انہوں نے کامیابی حاصل کی اور آئی ایف ایس کے طور پر انہوں نے چار ممالک میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments