Bengal

جلپائی گوڑی : انتظامی کمیٹی کے میٹنگ کے دوران اساتذہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، ایک ٹیچر ہوا زخمی

جلپائی گوڑی : انتظامی کمیٹی کے میٹنگ کے دوران اساتذہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، ایک ٹیچر ہوا زخمی

جلپائی گوڑی : ایک اسکول جو تقریباً 150 سال پرانا ہے۔ اس ا سکول میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس جاری تھا۔ اساتذہ وہاں موجود تھے۔ اچانک ان کے درمیان کسی بات پر ہاتھا پائی ہو گئی۔ یہی نہیں اساتذہ کی ہاتھا پائی کو روکنے کی کوشش میں ایک ٹیچر زخمی ہو گیا۔ صورتحال اس قدر پیچیدہ ہو گئی کہ سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو اساتذہ کا تنازعہ حل کرنے کے لیے میدان میں آنا پڑا۔ اساتذہ کی ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔23 جون کو انتظامی کمیٹی کے اساتذہ کے نمائندے کی نامزدگی پر میٹنگ کے دوران اساتذہ کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ پریشانی کو روکنے کی کوشش میں ایک ٹیچر زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی شکایت ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم میں درج کرائی گئی۔ جواب میں ایس ڈی او تموجیت چکرورتی اسکول آئے۔ اسکول ذرائع کے مطابق انہوں نے اسکول آنے کے بعد اساتذہ سے ملاقات کی۔ یہی نہیں انہوں نے ہیڈ ٹیچر اور ساتھی اساتذہ سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ حالانکہ ہیڈ ٹیچر یا ایس ڈی او نے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔ ان میں سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments