National

جلوس محمدی ضروری نکلے گا:محبوب علی

جلوس محمدی ضروری نکلے گا:محبوب علی

امروہہ:یکم ستمبر:) اترپردیش کے ضلع امروہہ میں حکم امتناعی نافذ ہونے کے باوجود پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر محبوب علی نے کہا کہ جلوس محمدی بھی نکالا جائے گا اور چیف سکریٹری سے تحقیقات بھی کرائیں گے ۔ پیر کو دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں علی نے کہا کہ پولس انتظامیہ کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کے باوجود مسلم کمیٹی کی طرف سے مجوزہ جلوس محمدی 5 ستمبر کو امروہہ میں ضرور نکلے گا۔انہوں نے سوال کیا کہ امن کے شہر امروہہ میں پابندیاں لگانے کے پیچھے ضلعی پولیس انتظامیہ کی کیا منشی ہے جب کہ امروہہ کی مسلم کمیٹی کے ذریعہ تحریر اطلاع انتظامیہ کو وقت رہتے دے دی تھی۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ معاملے سے متعلق شکایت چیف سکریٹری سے کی جائے گی اور ساتھ ہی اس کی چیف سکریٹری سے جانچ بھی کرائی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع میں انڈین سول سیکورٹی کوڈ -2023 کی دفعہ 163 کے تحت 15 اکتوبر تک امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔ جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ امتناعی حکم کی ایک یا زیادہ شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داروں کو بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 223 کے تحت سزا دی جائے گی۔ کوتوالی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ مسلم کمیٹی کو جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں کوتوالی پولیس نے مسلم کمیٹی کے دونوں دھڑوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر اجازت جلوس نکالنا ممنوع ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments