Bengal

گاڑی نہیں ہے، ایمبولنس سے سرحد پر آیا ہوں

گاڑی نہیں ہے، ایمبولنس سے سرحد پر آیا ہوں

کوئی علاج کے لیے آیا۔ کوئی ضرورت مند آیا۔ لیکن اس دوران کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کا اندازہ نہیں لگا یاسکتا تھا۔ بنگلہ دیشی بھارت سے خوف کے مارے وطن واپس جا رہے ہیں۔ بہت سے ویزوں کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ اس لیے وہ کسی مجبوری کے تحت گھر لوٹ ر ہے ہیں۔ بہت سے لوگ بنگلہ دیش سے ایک بار پھر اشد ضرورت میں آرہے ہیں۔ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا، میں ایمبولینس میں بنگلہ دیش سے آیا ہوں۔ کوئی اور گاڑی نہیں آئی۔ علاج کروانا پڑا۔ اس لیے میں انڈیا آ رہا ہوں۔ وہاں کے حالات بہت خراب ہیں۔ سڑک پر کوئی کاریں نہیں ہیں۔ آدھے سے زیادہ جل رہے ہیں۔میتری ایکسپریس تقریباً بارہ دنوں سے بند ہے۔ انتظامیہ نے سرحد کو سیل کر دیا ہے۔ اس حالت میں بھی دو لوگ پوری مجبوری میں ہندوستان آ رہے ہیں۔ انہیں کسی نہ کسی علاج کے لیے یہاں آنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں ہنگامہ خیز صورتحال کے لیے بی ایس ایف کی جانب سے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ پھاٹک کی سرحد ریلوے لائن کے اوپر بند کردی گئی ہے تاکہ کوئی بھی ریلوے لائن کے اوپر سے چل کر ہندوستان میں داخل نہ ہوسکے۔ لیکن پھر بھی دیکھا جا رہا ہے کہ لوگ مجبوری میں ہندوستان آ رہے ہیں۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments