National

فنی خرابی، اسپائس جیٹ کی پرواز کی پونے میں ایمرجنسی لینڈنگ

فنی خرابی، اسپائس جیٹ کی پرواز کی پونے میں ایمرجنسی لینڈنگ

ممبئی :پونے سے دہلی جارہی اسپائس جیٹ پرواز کو فنی خرابی کے باعث پیر کے دن آدھے راستہ سے پونے لوٹنا پڑا۔ طیارہ نے فل ایمرجنسی حالات میں لینڈنگ کی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ کفایتی ایرلائن نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ نے بحفاظت لینڈنگ کی اور مسافرین کو اتارا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپائس جیٹ بوئنگ 737 طیارہ (رجسٹریشن VT-SLG) کو فنی خرابی کے باعث آدھے راستہ سے واپس آنا پڑا۔ اس نے دہلی کے لئے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹہ بعد پونے میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 ڈاٹ کام کے بموجب پرواز ایس جی 937 کو صبح 6 بجے اڑان بھرنا تھا لیکن روانگی میں 40 منٹ کی تاخیر ہوئی۔ اسے دہلی میں 8:10 بجے لینڈنگ کرنی تھی۔ ایرلائن کا کہنا ہے کہ پائلٹس نے احتیاطی اقدام کے طورپر پونے لوٹنے کا فیصلہ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments