Entertainment

فلم میں اداکارہ کو کیوں مارا؟، خاتون نے ولن کو حقیقت میں پیٹ ڈالا

فلم میں اداکارہ کو کیوں مارا؟، خاتون نے ولن کو حقیقت میں پیٹ ڈالا

فلم میں منفی کردار پر اداکار کو خاتون نے سرعام پیٹ ڈالا۔ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں فلم میں جاندار اداکاری پر اداکار کو سب کے سامنے خاتون سے مار کھانی پڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں فلم ’لو ریڈی‘ کی سنیما گھروں میں نمائش جاری ہے اور فلم کی کاسٹ نمائش کے دوران ایک سنیما گھر میں پہنچی جہاں اچانک ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار این ٹی راما سوامی کو ایک خاتون مداح نے آکر گریبان سے پکڑ لیا اور مار پیٹ کرنے لگیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم میں راما سوامی نے منفی کردار ادا کیا ہے اور انہیں مرکزی کرداروں کیلئے مسائل پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف دکھایا گیا تھا، یہی نہیں بلکہ وہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ پر تشدد بھی کرتے ہیں۔ فلم دیکھ کر خاتون مداح اس قدر ذہنی تناؤ کا شکار تھیں کہ اداکار کو اپنے سامنے سنیما میں دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنیما گھر میں موجود خاتون نے راماسوامی کو گریبان سے پکڑا اور تھپڑ مارے، اس دوران خاتون شور شرابا کرتی رہیں اور بار بار اداکار پر حملے کی کوشش کی۔ خاتون اداکار سے مسلسل سوال کرتی رہیں کہ فلم میں مرکزی کرداروں کیلئے کیوں مسائل کھڑے کیے؟ تاہم سکیورٹی گارڈ اور فلم کی دیگر کاسٹ نے مداخلت کرکے ان کی جان چھڑائی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments