Bengal

ڈی وی سی کے بعد ممتا بنرجی نے بنگال میںسیلاب کےلئے نیپال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا

ڈی وی سی کے بعد ممتا بنرجی نے بنگال میںسیلاب کےلئے نیپال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شرادوتسو کا افتتاح کیا۔ ممتا بنرجی سری بھومی اسپورٹنگ کلب کی پوجا میں گئیں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے علی پور دوار کے بیرپارہ اور بیر بھوم کے دوبراج پور میں دو فائر اسٹیشنوں کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ فائر فائٹنگ سسٹم والی 50 موٹر سائیکلوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ چندریما بھٹاچاریہ، سوبھن دیو چٹوپادھیائے، برتیا باسو، پارتھا بھومک، سپتی پانڈے، نرمل گھوش اور کرشنا چکرورتی اسٹیج پر موجود تھے۔اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ پوجا کے دنوں میںبھی ان کےلئے خصوصی انتظام کرنا ہوگا۔ دریں اثناءانہوں نے بنگال میں سیلاب کے لئے نیپال کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوںنے کہا کہ پہلے ڈی وی سی کی وجہ سے بنگال میں سیلاب آیا تھا اب نیپال نے پانی چھوڑ دیا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments