Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

گھوم فیسٹیول کے دوران ڈی ایچ آر منعقد کرے گا ’ہِل ایوارڈز‘، ہمالیائی جذبے کا جشن

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

گھوم فیسٹیول کے دوران ڈی ایچ آر منعقد کرے گا ’ہِل ایوارڈز‘، ہمالیائی جذبے کا جشن
گھوم فیسٹیول کے دوران ڈی ایچ آر منعقد کرے گا ’ہِل ایوارڈز‘، ہمالیائی جذبے کا جشن — September 23, 2026
گھوم فیسٹیول کے دوران ڈی ایچ آر منعقد کرے گا ’ہِل ایوارڈز‘، ہمالیائی جذبے کا جشن
دارجلنگ ہمالیئن ریلوے (ڈی ایچ آر) 28 نومبر سے 6 دسمبر تک منعقد ہونے والے ’گھوم ونٹر فیسٹیول 2026‘ کے تحت اپنے سالانہ ’اسپرٹ آف دی ہِل ایوارڈز‘ کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔
منتخب ایوارڈ یافتگان کو 29 نومبر کو گھوم ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ڈی ایچ آر حکام نے بتایا کہ اس تقریب میں ثقافتی پروگرام اور ورثے سے متعلق نمائشیں بھی شامل ہوں گی۔یہ ایوارڈز تعلیم، ماحولیات، سماجی خدمت، ورثہ، سیاحت، فوٹوگرافی اور ایڈونچر سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے لیے دیے جاتے ہیں۔
ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز میں طلبہ اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کے لیے ’آئرن شرپا‘ اور ’ماو¿نٹینیئر ایوارڈز‘، ماحولیات اور پائیداری کے لیے ’فاریسٹ وِسپرر‘ اور ’ٹسکر ایوارڈز‘، سماجی خدمت اور کمیونٹی پر اثرات کے لیے ’سولڈاٹ‘، ’وکٹر‘ اور ’ویلینٹ ایوارڈز‘، جبکہ ورثے اور سیاحت کے لیے ’وینڈرر‘، ’ایجیکس‘ اور ’ہوریٹیو ایوارڈز‘ شامل ہیں۔دیگر ایوارڈز میں موسیقی میں مہارت کے لیے ’ہِل برڈ ایوارڈ — وائس آف دی ہِلز‘، فوٹوگرافی اور بصری کہانی بیان کرنے کے لیے ’ہاک آئی ایوارڈ‘، جبکہ ایڈونچر اور ثابت قدمی کے لیے ’برونکو ایوارڈ‘ شامل ہیں۔ڈی ایچ آر دسمبر 1999 سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ یہ دارجلنگ کے اہم سیاحتی مقامات میں شامل ہے اور ملک بھر کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک سے بھی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ایک افسر نے کہا، ”ڈی ایچ آر کے مشہور بھاپ سے چلنے والے انجنوں کی وراثت اور طاقت سے متاثر ہوکر ہر ایوارڈ ہمالیائی دامن کے پ±رعزم جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد ان غیر معمولی افراد، اداروں اور نچلی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں کو تسلیم کرنا ہے جو خطے کی ترقی اور تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

گھوم فیسٹیول کے دوران ڈی ایچ آر منعقد کرے گا ’ہِل ایوارڈز‘، ہمالیائی جذبے کا جشن...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn