Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

آنکھوں کا علاج کراکے بیرونِ ملک سے واپسی کے فوراً بعد کئی معاملات پر ابھیشیک کا بی جے پی پر حملہ

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

آنکھوں کا علاج کراکے بیرونِ ملک سے واپسی کے فوراً بعد کئی معاملات پر ابھیشیک کا بی جے پی پر حملہ
آنکھوں کا علاج کراکے بیرونِ ملک سے واپسی کے فوراً بعد کئی معاملات پر ابھیشیک کا بی جے پی پر حملہ — September 23, 2026
آنکھوں کا علاج کراکے بیرونِ ملک سے واپسی کے فوراً بعد کئی معاملات پر ابھیشیک کا بی جے پی پر حملہ

آنکھوں کا علاج کرانے کے بعد تقریباً تین ہفتے بیرونِ ملک رہنے کے بعد ابھیشیک بندیوپادھیائے کولکاتا واپس آئے۔ دم دم ہوائی اڈے سے باہر نکلتے ہی انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ ابھیشیک نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بی جے پی کی حالت مزید خراب ہوگی۔

بدھ کو کولکاتا پہنچنے کے بعد بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ابھیشیک نے کہا، ”بنگال کی بددعا لگ گئی ہے۔ زبردستی بنگال پر قبضہ کرنے آئے تھے۔ پورے ہندوستان میں بی جے پی کی حالت خراب ہے۔ جن لوگوں کو آئینی عہدوں پر بٹھا کر اپنے مفادات پورے کیے ہیں، انہیں آنے والے دنوں میں جیل میں رہنا ہوگا۔ کوئی نہیں بچے گا۔ یہ مت سمجھیں کہ جو چاہیں گے وہ کریں گے۔ دنیا کو اپنی مرضی سے نچائیں گے۔ عدلیہ سے لے کر کمیشن تک سب اپنی مرضی سے کام کریں گے۔ جن لوگوں کو ووٹ دینے کا موقع نہیں ملا، ان کے آنسوو¿ں کی بددعا رائیگاں نہیں جائے گی۔“

ووٹر فہرست میں خصوصی گہری نظرثانی، یعنی ایس آئی آر، کو لے کر الیکشن کمیشن کے اندر ہی اختلافات کی بات سامنے آئی ہے! چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے فیصلے پر باقی دونوں الیکشن کمشنروں کو اعتراض تھا۔ آل انڈیا میڈیا ادارے ’دی انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ میں ایسا ہی سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔ تاہم صرف ایس آئی آر ہی نہیں، بلکہ گیانیش کے کئی فیصلوں سے دونوں الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی بھی متفق نہیں تھے۔ تاہم کمیشن نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب کالی گھاٹ ترنمول نے پورے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے آواز بلند کی ہے۔ اس معاملے پر اس سے قبل بھی ابھیشیک نے ایکس ہینڈل پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، ’چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔ عدالت کی نگرانی میں تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایک مخصوص سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے لاکھوں ووٹروں کو حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کا معاملہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے۔ اس کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔‘

آنکھوں کا علاج کراکے بیرونِ ملک سے واپسی کے فوراً بعد کئی معاملات پر ابھیشیک کا بی جے پی پر حملہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn