برساتی بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہی، 7 ہلاک! 172
مسلسل بارش کی وجہ سے وسیع علاقے اچانک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہ حال ہیں۔ معمول کی زندگی تقریباً مفلوج ہو چکی ہے۔ پہاڑوں سے اچانک سیلاب آنے کی وجہ سے ہر لمحہ مٹی کے تودے گرنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس آفت کے باعث ریاست میں اب تک سات افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مٹی کے تودے گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ریاستی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ الموڑہ، باگیشور، ٹہری، نینیتال، ادھم سنگھ نگر اور پوڑی میں انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔
ریاستی محکمہ آفات نے بتایا کہ بارش اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے 172 سڑکیں بند ہیں، جن میں پتوراگڑھ، نینیتال اور باگیشور کی دو شاہراہیں بھی شامل ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے گولا ندی میں 27 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہلدوانی، ادھم سنگھ نگر، پل بھٹہ، شانتی پوری اور سوریہ نگر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے مائیک پر اعلان کر کے اس علاقے کے باشندوں کو خبردار کیا جا رہا ہے۔ کھٹیما کے بنگاو¿ں میں کھکڑا ندی کا پانی بڑھنے کی وجہ سے نچلے علاقوں میں پانی گھسنا شروع ہو گیا ہے، وہاں کے باشندوں کو بلند جگہوں پر منتقل کرنے کا کام انتظامیہ نے شروع کر دیا ہے۔
برساتی بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے تباہی، 7 ہلاک! 172...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments