Bengal

کلورین ٹینک لیک ہونے سے خاتون کی المناک موت، کئی بیمار

کلورین ٹینک لیک ہونے سے خاتون کی المناک موت، کئی بیمار

کلورین ٹینک لیک ہونے سے خاتون کی المناک موت، کئی بیمار درگاپور2ستمبر: کلورین ٹینک کے لیک ہونے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ پانڈویشور میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ۔ متوفی خاتون کا نام جوسنا پٹنائک (62) ہے۔ اس واقعے میں مزید آٹھ افراد بیمار ہیں۔ یہ واقعہ پیر کی رات پانڈویشور پھولباگن سے متصل اجے گھاٹ علاقے میں پیش آیا۔ جس جگہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ پبلک ہیلتھ ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کا واٹر پراجیکٹ ہے۔ پانی صاف کرنے کا یہ مرکز پانڈویشور میں اجے ندی سے متصل پھولباگن علاقے میں واقع ہے۔ اس واقعہ میں زبردست سنسنی پائی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

Source: PC-sangbadpratidin.com

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments