ٰؓبیمار متھن چکربرتی کو دیکھنے ہسپتال میں وزیر اعلیٰ شوبھندو
بیمار متھن چکرورتی کی بائی پاس کے کنارے ایک نجی ہسپتال میں اسرجری ہوئی۔ جمعہ کی صبح اداکار کو دیکھنے ہسپتال پہنچے وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری۔ ان کے ہمراہ یادوپور کے ایم ایل اے شرواری مکھرجی اور دیگر تھے۔ اس دن وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹروں سے بھی بات کی اور متھن چکرورتی کی طبیعت کی خبر لی۔
کچھ سال قبل ممتا بنرجی کا ساتھ چھوڑ کر متھن چکرورتی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس پر شدید تنازعہ بھی ہوا۔ تاہم عمر کی پرواہ کیے بغیر چھبیس کے انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے بھرپور تشہیر کی۔ متعدد علاقوں میں روڈ شو کیے۔ راستے میں بیمار بھی پڑے، مگر ہمت نہ ہاری۔ تبدیلی کے مقصد کے لیے نکل پڑے۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد شوبھندو ادھیکاری نیو ٹاو¿ن میں معمر اداکار کے گھر جا کر ملے تھے۔ متھن چکرورتی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ آج ان کے پاس دوڑے گئے۔ جمعہ کی صبح چنار پارک کے گھر سے نکل کر سیدھے بائی پاس کے کنارے اس نجی ہسپتال پہنچے شوبھندو۔ متھن چکرورتی سے ملاقات کی۔ دونوں میں کافی دیر بات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے متھن چکرورتی کی صحت کا حال پوچھا، پھر ڈاکٹروں سے بھی بات کی۔ ہسپتال سے نکل کر وزیر اعلیٰ نے کہا: “وہ بنگال کی دولت ہیں، ان سے سیاسی وابستگی کا کوئی تعلق نہیں۔ تاہم بنگال میں ریاست پرست حکومت کے آنے کے پیچھے مہاگرو کا بہت بڑا کردار ہے۔ ایک چھوٹی سی سرجری ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہیں۔” شوبھندو نے خود سوشل میڈیا پرمتھن چکرورتی سے ملاقات کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ‘مہاگرو’ کے ہاتھ کی سرجری ہوئی ہے، تاہم اب وہ صحت یاب ہیں، ایک دو دن میں انہیں چھٹی مل سکتی ہے۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments