راجستھان کے شہر جے پور میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو بے دردی سے قتل کیا اور پھر ثبوت چھپانے کیلیے لاش جلا دی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جے پور پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت دھنلال سینی کے نام سے ہوئی جس کی موت سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں خاتون اور اس کے آشنا کو مقتول کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈی سی پی ساؤتھ دیگنت آنند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کی بیوی گوپالی دیوی اور اس کے آشنا دیال کو گرفتار کر لیا گیا، واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دھنلال سینی نے بیوی سے غیر ازدواجی تعلقات کے بارے میں پوچھا۔ دیگنت آنند کے مطابق اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا تو خاتون اور آشنا نے مقتول کے سر پر لوہے کی راڈ مار دی جس سے وہ اس کی موت واقع ہوگئی۔ 16 مارچ 2025 کو واقعہ اُس وقت سامنے آیا جب پولیس کو ایک مرکزی سڑک کے قریب آدھی جلی ہوئی انسانی لاش کی اطلاع ملی۔ تحقیقات کے دوران حکام نے شبہ ظاہر کیا کہ مقتول کو قتل کیا گیا اور ثبوت چھپانے کیلیے لاش کو جلایا گیا۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش کی باقیات بوری میں ڈال کر سڑک پر پھینک دی گئیں، تحقیقات کیلیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گوپالی دیوی اور دیال کو گرفتار کیا۔ گزشتہ روز ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کیے اور اسے سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں ڈال کر گھر میں چھپا دیا تاکہ کسی کو علم نہ ہو۔
Source: Social Media
سب سے بڑا نکسل آپریشن جاری، 150 نکسلیوں کو مارنے کی کوشش
’ریاستوں میں موجود پاکستانی شہریوں کی شناخت کریں اور واپس بھیجیں‘، امت شاہ نے وزرائے اعلیٰ سے کی بات
سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو راحت دی، سمن پر روک
یوپی بورڈ امتحان میں بیٹیوں نے لہرایا پرچم
وقف قانون درست، قانون سازی کی طاقت کا جائز استعمال: مرکز نے سپریم کورٹ کو بتایا، حلف نامہ داخل کیا
دریائے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی پاکستان نہیں جانے دیا جائے گا:ہندستان
سرحد پرایک بار پھر گولہ باری، ہندستانی افواج نے اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا
پاکستانیوں پر کوئی اعتبار نہیں، سیما حیدر ہو یا دہشت گرد،سیما حیدر کو پاکستان بھیجیں: متھلیش بھابھی
پہلگام حملہ: ایران کی بھارت پاکستان کے بیچ ثالثی کی پیشکش، سعودی عرب کی دونوں ممالک سے تبادلہ خیال
برطانیہ میں پاکستانی اہلکار نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے ہندستانیوں کو گلے کاٹنے کی دھمکی دی، ویڈیو وائرل