چنئی، 11 اپریل : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو اہم اپوزیشن آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے ساتھ دوبارہ انتخابی اتحاد کیا اور کہا کہ دونوں جماعتیں 2026 میں تمل ناڈو اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ لڑیں گی۔ بی جے پی کے چیف الیکشن اسٹریٹجسٹ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اے آئی اے ڈی ایم کے جنرل سکریٹری ای کے پلانی سوامی کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس اتحاد کو باضابطہ شکل دی گئی۔ اس اتحاد کا اعلان مسٹر شاہ اور مسٹر پلانی سوامی نے موجودہ ریاستی بی جے پی صدر کے اناملائی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر کے پی منسوامی کی موجودگی میں یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ تمل ناڈو میں آئندہ انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے اس اتحاد کی قیادت کرے گی اور یہ دونوں جماعتوں کے لیے جیت کی صورت حال ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) بڑی اکثریت سے جیت کر ریاست میں مشترکہ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے دونوں جماعتوں کے درمیان ایک فطری اتحاد قرار دیتے ہوئے آنجہانی لیڈر جے جے للتا کے دنوں میں 1998 میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ تعلقات کو یاد کیا اور کہا کہ اس اتحاد نے لوک سبھا انتخابات میں 39 میں سے 30 سیٹیں جیتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کے بعد کے تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے اے آئی اے ڈی ایم کے کی طرف سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیاتھا۔ مسٹر شاہ نے کہا، "ہم آنے والے الیکشن میں بڑی اکثریت سے جیتیں گے اور مسٹر پلانی سوامی کی قیادت میں حکومت بنائیں گے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے بھی حکومت کا حصہ ہوں گے۔" انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے ایک مشترکہ کم سے کم پروگرام (سی ایم پی) تیار کیا جائے گا اور نشستوں کی تقسیم کی تفصیلات پر بعد میں تبادلہ خیال کرکے فیصلہ کیا جائے گا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے سے نکالے گئے لیڈران اور پنیرسیلوم اور اے ایم ایم کے کے بانی ٹی ٹی وی دناکرن کو اتحاد میں شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی اے آئی اے ڈی ایم کے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔
Source: uni news
’’ہم ہندو ہیں، لیکن ہندی نہیں‘‘، راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے اسکولوں میں ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی کرنے کے فیصلے کے خلاف
راج ٹھاکرے کی ہندی مخالفت پر گرفتاری کا مطالبہ
امرتسر بارڈر پر ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد
کشمیر کے ممتاز عالم دین آغا سید محمد باقر الموسوی انتقال کر گئے
اعظم خان کو تین مقدمات میں راحت، ایک کیس میں ضمانت مسترد، جیل سے رہائی ابھی ممکن نہیں
اگر دلت کی ہر بات سچ ہے تو مفتی محمد سعید پر لکھی باتوں کا بھی محبوبہ جواب دیں: عمر عبداللہ
دو ہزار روپے سے زیادہ کے یوپی آئی لین دین پر جی ایس ٹی لگانے کی کوئی تجویز نہیں ہے: وزارت خزانہ
گئوشالہ میں 100 گایوں کی موت کا دعویٰ کرنے والے ٹی ٹی ڈی کے سابق چیف کروناکر ریڈی کے خلاف مقدمہ درج
وقف ترمیمی قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اعلی عہدیداران کا اعلان
امیت شاہ یا کوئی شاہ تمل ناڈو پر حکومت نہیں کر سکتا: اسٹالن