Kolkata

بی ایس ایف نے نوجوان کو گولی ماردی

بی ایس ایف نے نوجوان کو گولی ماردی

رات کے اندھیرے میں نوجوانوں کا ایک گروپ ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر خاردار تاروں کو پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوجیوں کو شک تھا۔ بی ایس ایف نے مشتبہ اسمگلروں پر فائرنگ کی۔ ایک نوجوان کی ٹانگ میں گولی لگی۔ باقی بھاگ گئے۔ زخمی کو خون آلود حالت میں بچا کر شکتی نگر ضلع اسپتال لایا گیا۔ وہاں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی رات ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر نادیہ کے بھیم پور تھانے کے ملواپارہ میں پیش آیا جس میں بی ایس ایف کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کا نام تجمل حسین ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے گاوں ٹھاکر پوکور کا رہنے والا ہے۔ رات کے اندھیرے میں نوجوان بی ایس ایف کی 32ویں بٹالین کے تحت بارڈر زیرو پوائنٹ پر آئے۔ بی ایس ایف نے بتایا کہ زخمی تجمل کے ساتھ کچھ اور بھی تھے۔ ہندوستان میں دراندازی کی کوشش کو روکنے کے لیے جوانوں نے فائرنگ کی۔ تجمل کو ٹانگ میں گولی لگی۔ نوجوان کو گولی لگنے پر فوجیوں نے اسے بچا کر ہسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کسی چیز کی سمگلنگ کے مقصد سے ایک ساتھ زیرو پوائنٹ کے علاقے میں گھوم رہے تھے۔

Source: mashrique

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments