Kolkata

نیو ٹاﺅن میں خوفناک سڑک حادثہ، کار 100 کلومیٹرکی رفتار کے قریب تھی

نیو ٹاﺅن میں خوفناک سڑک حادثہ، کار 100 کلومیٹرکی رفتار کے قریب تھی

کلکتہ: شہر میں صبح کے وقت خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ نیوٹاﺅن میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، 2 شدید زخمی۔ یہ حادثہ منگل کی صبح نیو ٹاﺅن نذر تیرتھا کے سامنے پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ کار بسوا بنگلہ سرانی سے ہوائی اڈے کی طرف جارہی تھی۔ گاڑی کی رفتار تیز تھی۔ گاڑی کی رفتار 100 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کے قریب تھی۔ نذر تیرتھ کے سامنے کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی۔ گاڑی پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر مخالف سروس روڈ پر الٹ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ کار کا ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھا مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی مسافر سڑک پر پڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ کار الٹنے پر اہل علاقہ دوڑے آئے۔ ان کی مدد سے دو زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کے اہل خانہ سے پہلے ہی رابطہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ اسپیڈومیٹر کی موجودگی کے باوجود گاڑی اتنی تیز رفتاری سے کیسے چلائی گئی۔ ڈرائیور اور مسافر نشے میں تھے یا نہیں اس کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments