Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Bengal

لاپتہ ہونے کے بعد کمسن لڑکی کی لاش برآمد، عاشق اور اس کے اہل خانہ پر قتل کا شبہ

Admin
By Admin
Sep 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

لاپتہ ہونے کے بعد کمسن لڑکی کی لاش برآمد، عاشق اور اس کے اہل خانہ پر قتل کا شبہ
لاپتہ ہونے کے بعد کمسن لڑکی کی لاش برآمد، عاشق اور اس کے اہل خانہ پر قتل کا شبہ — September 19, 2026
لاپتہ ہونے کے بعد کمسن لڑکی کی لاش برآمد، عاشق اور اس کے اہل خانہ پر قتل کا شبہ
عاشقہ کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر لے جانے کے واقعے کی بازگشت ختم ہونے سے پہلے ہی پ±رولیا میں ایک اور کمسن لڑکی کی مشتبہ موت کو لے کر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ہفتے کی صبح پ±رولیا مضافاتی تھانہ علاقے سے 16 سالہ کمسن لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی بیٹی کو پڑوس میں رہنے والے نابالغ عاشق اور اس کے گھر والوں نے قتل کیا ہے۔ لڑکی کے چچا نے کہا، ”رات سے لڑکی لاپتہ تھی۔ ہم نے تلاش بھی کی، لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ بعد میں اسے مردہ حالت میں پایا گیا۔“ ان کا دعویٰ ہے، ”ہمیں معلوم ہوا کہ مقامی ایک کمسن لڑکے کے ساتھ لڑکی کا تعلق تھا۔ وہ اسی کے گھر ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی۔ لیکن بعد میں اس نے وہاں پڑھنے جانے سے انکار کر دیا تھا۔ ہمارا اندازہ ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے۔ حکومت سے درخواست ہے کہ ہمیں صحیح انصاف ملے۔“
اہل خانہ کے مطابق لڑکی ہفتے کی صبح تقریباً 3 بجے سے لاپتہ تھی۔ اس کے بعد ان کے ہی ایک خالی مکان سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ اس کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا۔
اس واقعے کے بعد صبح سے ہی پورے علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔ پ±رولیا مضافاتی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے پ±رولیا میڈیکل کالج بھیج دی۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال غیر فطری موت کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق کمسن لڑکی کے اہل خانہ کے الزامات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
اتفاق سے چند روز قبل اسی پ±رولیا میں ایک نوجوان کو اپنی عاشقہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بوری میں بھر کر موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنی عاشقہ کی لاش موٹر سائیکل پر لے کر تقریباً تین سے چار گھنٹے تک ادھر ا±دھر گھومتا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتے ہفتے کی دیر رات اسے بلرام پور تھانے کی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

لاپتہ ہونے کے بعد کمسن لڑکی کی لاش برآمد، عاشق اور اس کے اہل خانہ پر قتل کا شبہ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn