Bengal

بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس (بی جی بی) پرہندستانی کسانوں کو ہندستانی علاقے سے اغوا کرنے کا الزام

بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس (بی جی بی) پرہندستانی کسانوں کو ہندستانی علاقے سے اغوا کرنے کا الزام

گنگارام پور: پاک ہندبدامنی کے درمیان بنگلہ دیش سرحد پر ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس (بی جی بی) پر دو ہندستانی کسانوں کو ہندستانی علاقے سے اغوا کرنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو جنوبی دیناج پور کے گنگارام پور تھانے کے تحت ملک پور بی او پی کے اننت پور علاقے میں پیش آیا۔ دو ہندستانی کسانوں کے نام فلپ سورین اور اویناش ٹوڈو ہیں۔ طویل میٹنگ کے بعد بی ایس ایف انہیں واپس لانے میں کامیاب ہوا۔دونوں کسان گنگا رام پور تھانے کے تحت اننت پور میں رہتے ہیں۔ جمعہ کو اس معاملے کے بارے میں جاننے کے بعد، شام کو بی ایس ایف اور بی جی بی کے درمیان سرحد پر فلیگ میٹنگ ہوئی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنموئے متل نے کہا کہ دونوں ہندستانیوں کو واپس لانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس دن دو بنگلہ دیشی غیر قانونی طور پر ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تھے۔ جب بی ایس ایف نے انہیں حراست میں لیا تو بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ فورس نے خاردار تاروں کے اس پار ہندوستانی علاقے میں کام کرنے والے دو ہندستانی کسانوں کو پکڑ لیا۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف کی 91ویں بٹالین کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔بی ایس ایف جواب چاہتا ہے کہ دونوں ہندوستانیوں کو اس طرح کیوں لے جایا گیا۔ جمعہ کی شام سے رات تک سرحد پر فلیگ میٹنگ ہوئی۔ اس کے بعد بی جی بی کو ان دونوں ہندوستانیوں کو رہا کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے والے دو بنگلہ دیشیوں کو بھی بی جی بی کے حوالے کر دیا گیا ہے

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments