Kolkata

بنگا ل اسمبلی میں شوبھندوادھیکاری کے خلاف مذمتی تحریک پاس

بنگا ل اسمبلی میں شوبھندوادھیکاری کے خلاف مذمتی تحریک پاس

کلکتہ 12مارچ:)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکار ی کے متنازع بیانات پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ بنگال بی جے پی کا صدر بننے کیلئے اس طرح کے متنازع اور اشتعال انگیزبیانات دیں گے۔خیال رہے کہ شوبھندو ادھیکاری نے کل اسمبلی باہرکہا تھا کہ وہ اگلے انتخاب میں ممتا بنرجی اور کلیان بنرجی کو شکست دیں گے اورانتخاب میں کامیاب ہونے والے مسلم ممبران اسمبلی کو سڑک پرپھینک دیں گے۔ آج بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے خلاف مذمتی تحریک پیش کیا گیا۔جو بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی ہنگامہ آرائی کے دوران منظورکرلیا گیا۔اس موقع پرممتا بنرجی نے کہا کہ جب وہ ترنمول کانگریس میں تھے توافطارپارٹی میں شرکت کرتے تھے اور آج غصہ دکھارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اشتعال انگیزی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ”آپ صدر بننے کے لیے یہ سب کر رہے ہیں!جو اہل ہو گا اسے صدر کا عہدہ ملے گا۔ اس موقع پرشوبھندو ادھیکاری اسمبلی میں موجودنہیں تھے۔کیوں کہ انہیں معطل کردیاگیا ہے۔ممتا بنرجی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے ممبران واک آؤٹ کرگئے۔تاہم شوبھندو ادھیکاری نے اس پرتبہصرکرتے ہوئے کہاکہ ''یہ ترنمول نہیں ہے۔ یہ بی جے پی ہے۔ یہاں صدر کا انتخاب انتخابی عمل کے ذریعے ہوتا ہے۔ بی جے پی کی 'ایک شخص، ایک عہدہ' کی پالیسی ہے۔ ایک شخص جو کسی عہدے پر ہے، اور اگر اسے دوسری ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے، تو متعلقہ شخص کو دہلی بلا کر اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی جاتی ہے۔ ادھیکاری نے کہا کہ نندیگرام میں ممتا بنرجی اپنی شکست کوفراموش نہیں کرپائی ہیں۔ بدھ کو حکومت نے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کی مخالفت کرتے ہوئے اسمبلی میں مذمتی تحریک پیش کی۔ مذمتی تحریک وزیر مملکت غلام ربانی نے پیش کی۔ بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے اس کی مخالفت شروع کردی۔ ان کے مطابق چوں کہ شوبھندوادھیکاری اسمبلی روم میں موجودنہیں ہیں اسلئے ان کے خلاف مذمتی تحریک نہیں پیش کی جاسکتی ہے بدھ کو بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے سیاہ لباس پہن کر شوبھندوکی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔ ممتا نے اسمبلی میں اس وقت بات کی جب بی جے پی ممبران اسمبلی نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کل کابیان سنا۔ ہم ریاستیں، میونسپلٹی، پنچایت چلاتے ہیں۔ پھر کرسی پر بیٹھتے ہیں۔ ہمیں ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا ہے۔ ممتا نے شنکر سے کہاکہ آپ کہہ سکتے ہیں۔ ہم سنیں گے جمہوریت میں احتجاج ہو سکتا ہے۔ اسپیکر بیمن بنرجی نے بھی کہا، ''وہ سنیں گے جو آپ کہیں گے'' اس کے بعد شنکر نے احتجاج روک دیا۔ انہوں نے کچھ دیر وزیر اعلیٰ کی بات سنی۔ تھوڑی دیر بعد شنکر بھی ممتا کی اجازت سے بولا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اپوزیشن لیڈر غائب ہے۔ وہ خالی میدان میں گول کرنے آئی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ کون سا صحیح ہے اور کون سا غلط۔ آپ اسمبلی کے رکن نہیں ہونے کے باوجود آپ نے اسمبلی کو تحلیل کرنے کی قیادت کی۔ اپوزیشن لیڈر باہر ہیں۔ اور ان کے تبصروں کا جواب دینے کے لیے تجاویز لایا جارہا ہے۔ فرہاد حکیم، صدیق اللہ چودھری کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوگی؟ شنکر نے بات ختم کی تو ممتا نے بھی جواب دیا۔ اس نے کہا، ”اگر میں باہر کچھ کہوں تو آپ یہاں کہہ سکتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا تو بحث کیوں نہیں کی؟ کیا مجھے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت ہے؟ فرہاد حکیم کے متنازع بیان پر ان کی سرزنش کی گئی ہے۔پارٹی نے سخت ہدایت دی ہے۔کیا شوبھندو ادھیکاری کے متنازع بیان پر کسی نے تنقید کی ہے۔پارٹی نے کارروائی کی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments