National

بدایوں میں ماں بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل

بدایوں میں ماں بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل

بدایوں، 15 اگست : اترپردیش میں بدایوں ضلع کے داتا گنج کوتوالی حلقہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میں ماں اور بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا، خبر کے مطابق اس واردات میں ایک شخص چاقو لگنے کی وجہ سے زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ75 سالہ شانتی دیوی اور ان کی بیوہ بیٹی 42 سالہ جینتی ،داتا گنج کوتوالی علاقے کے بیرم پور گاؤں میں ایک نئے تعمیر شدہ مکان میں سو رہی تھیں، شانتی کی بہن کا بیٹا وپن بھی ان کے ساتھ رہتا ہے، جو واردات کے وقت گھر کے باہر ایک چارپائی پر سو رہا تھا۔ لواحقین نے پولیس کو بتایا ہے کہ گزشتہ رات 2 بجے کے قریب نامعلوم شخص نے ماں اور بیوہ بیٹی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ گھر کے باہر سوئے ہوئے وپن نامی نوجوان پر بھی چاقو سے حملہ کیا گیا، اس کا کہنا ہے کہ شور سن کر اس نے دروازہ کھولا تو اندر سے ایک نقاب پوش شخص باہر آیا اور اس پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ متوفی کے بھائی سنجو نے بتایا کہ وپن نے آکر اطلاع دی کہ خالہ اور بہن کو نامعلوم شخص نے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیوہ بہن کو سسرال سے کچھ زمین ملی تھی، جسے اس نے حال ہی میں 50 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برجیش کمار سنگھ موقع پر پہنچے اور واردات کی مختصر معلومات حاصل کی، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments