Kolkata

بدھان نگر میونسپلٹی نے بھی تمام روف ٹاپ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھان نگر میونسپلٹی نے بھی تمام روف ٹاپ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کلکتہ 3مئی : کلکتہ کارپوریشن کے بعد اب شہر کے دوسرے حصے میںبدھان نگرمیونسپل کارپوریشن نے بھی تمام روف ٹاپ ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیدھان نگر میونسپل کارپوریشن تمام روٹ ٹاپ ریسٹورنٹ کی فہرست سازی شروع کردی ہےکہ کن وارڈوں میںریستورنٹ ہیں۔اس کے بعد یہ فہرست بدھان نگر پولس کمشنر کو سونپ دی جائے گی ۔بیدھا نگر کے میئر کرشنا چکرورتی نے کہا کہ اس کے بعد 'چھت والے ریستوران بند ہو جائیں گے۔ کرشنا نے جمعہ کو ریاستی وزیر بلدیاتی امور فرہاد حکیم سے 'چھت والے ریستوراں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ کلکتہ کارپوریشن کے میئر نے کلکتہ میں چھتوں والے ریستورینٹ کو بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بیدھا نگر میں چھتوں والے ریستورانوں کو بند کر دینا چاہئے۔ وزیر بلدیات کی ہدایت کے فوراً بعد بدھان نگر کے میئر نے کونسلروں کے ساتھ بورڈ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں ہی بیدھا ن نگر کے 'روف ٹاپ تمام ریستوریٹ کو بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ہر کونسلر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے وارڈ میں 'روف ٹاپ ریستورینٹ کی فہرست تیار کریں۔ اس فہرست کو بعد میں بیدھا ن نگر پولیس کمشنریٹ کے حوالے کیا جائے گا۔ اس بنیاد پر بیدھا نگر میں 'روف ٹاپ ریستوراں بند کر دیے جائیں گے۔ میئر نے اس معاملے کو لے کر بدھان نگر پولس کمشنر مکیش سے بھی بات کی۔ بدھان نگر کے میئر نے کہا کہ ہم کسی بھی کاروبار کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن ہمارے لیے انسانی زندگی سب سے اہم ہے۔ ریاستی حکومت اور ہماری میونسپلٹی ان زندگیوں کو بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔ مچھوا بازار کے واقعے نےہمیںسبق سیکھایا ہے۔کرشنا نے کہا کہ نہ صرف 'روف ٹاپ ریستوران بند ہے، بلکہ بدھان نگر کے دیگر ریستورانوں کے حالات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کو اچھی طرح چیک کیا جا رہا ہے ۔ ریسٹورنٹس میں آگ بجھانے کا مناسب نظام موجود ہے یا نہیں، داخلے اور خارجی یا ہنگامی دروازے کے انتظامات کیا ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments