National

بھارت ایس سی او میں آذربائیجان کے رکن بننے کی راہ میں حائل

بھارت ایس سی او میں آذربائیجان کے رکن بننے کی راہ میں حائل

بھارت شنگھائی تعاون تنظیم میں آذربائیجان کے بطور مکمل رکن شامل ہونے کی راہ میں حائل ہوگیا۔ روسی میڈیا نے آذربائیجان کے میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر آذربائیجان کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن نہیں بننے دیا۔ رپورٹس کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علییوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات کے دوران یہ معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارتی حکومت باکو سے عالمی تنظیموں میں انتقام لینے کی کوشش کررہی ہے۔ الہام علییوف نے کہا کہ وہ بھارت کیخلاف فتح پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آذربائیجان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات ہیں تاہم بھارت ان سے چڑ گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سن 2001 میں قائم کی گئی تھی جس کے پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان اراکین ہیں۔ بیلاروس بھی جولائی سن دوہزار چوبیس میں تنظیم کا رکن بن چکا ہے جبکہ مبصر ملکون مین افغانستان اور منگولیا شامل ہیں۔ اسی طرح ڈائیلاگ پارٹنرز میں آذربائیجان، آرمینیا، بحرین، مصر، کمبوڈیا، قطر، کویت، مالدیپ، میانمار، نیپال، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا شامل ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments