Bengal

بنگلہ دیش سرحد کے قریب بی ایس ایف کی سرگرمی تیز

بنگلہ دیش سرحد کے قریب بی ایس ایف کی سرگرمی تیز

کوچ بہار: کبھی گائے کی اسمگلنگ توکبھی کوئلے کی ۔ بی ایس ایف نے کھانسی کا شربت برآمد کر لیا ہے۔ اس بار ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر جو کچھ برآمد ہوا ہے وہ عملی طور پر چشم کشا ہے۔ بی ایس ایف نے بھاری مقدار میں امریکی ڈالر اور بنگلہ دیشی رقم برآمد کی اس سے پہلے کہ انہیں ہند-بنگلہ دیش سرحد کے پار بنگلہ دیش میںا سمگل کیا جائے۔ اس واقعہ سے سرحدی علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔بی ایس ایف ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے امریکی ڈالر کی رقم ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو امریکی ڈالر (جو کہ ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 89 لاکھ روپے بنتی ہے) ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ بنگلہ دیشی روپئے بھی ضبط کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بی ایس ایف کی گوہاٹی فرنٹیئر کی 138 بٹالین کے جوانوں کی کارروائی سے کوچ بہار ضلع کی جھکڑی سرحد پر غیر ملکی کرنسی کی یہ بھاری مقدار ضبط کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی صبح گہری دھند کی آڑ میں ہندوستان سے بنگلہ دیش نوٹوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سمگلر فرار ہونے کی وجہ سے کوئی گرفتار نہیں ہو سکا۔ ان غیر ملکی نوٹوں کو ایک تھیلے میں سمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments