Entertainment

بالی وڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں

بالی وڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں

بالی وڈ کی معروف کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔ میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی وڈ فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا۔ بعد ازاں میناکا ایرانی نے فلمساز کامران سے شادی کی تھی۔ میناکا ایرانی نے صرف دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر بیٹی فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔ فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی وڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments