ایس ایس کے ایم اسپتال کے پروفیسر اورمشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر سراج احمد کے والدین اس سال حج پر جا رہے ہیں۔ اپنے والدین کے حج پر جانے کے موقع پر ڈاکٹر سراج احمد نے اپنے ساتھیوں اور دوست احباب کو لے کر ایک شاندار الواداعیہ پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ہوڑہ ضلع کی کافی نامور ہستیوں نے حصہ لیا۔ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں میں ہوڑہ شیب پور کے علاوہ ٹکیہ پاڑہ، گھسڑی اور پیل خانہ کے لوگ شامل تھے۔اس الواداعیہ پروگرام کے موقع پر ڈاکٹر سراج احمد نے ہائر سکنڈری امتحان میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والے ساجد حسین کو پچاس ہزار روپئے کے چیک سے نوازا۔ پچاس ہزار روپئے کا یہ چیک ڈاکٹر سراج احمد کے والد ممتا ز احمد صاحب جو اس سال حج پر جا رہے ہیں، نے اپنے ہاتھوں سے ساجد حسین کے حوالے کیا۔ ممتا ز صاحب بھی سماجی حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ شیب پور کی بیت المکرم مسجد کے صدر بھی ہیں اور سماجی کاموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بھی تعلیم پر زور دیتے ہیں۔ اور چاہتے ہیں کہ قوم و ملت کے لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کرکے سماج میں اپنا مقام بنائے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ساجد حسین نے جس طرح کا کارنامہ انجام دیا ہے اسی طرح کا کارنامہ دیگر بچے بھی انجام دیں۔ڈاکٹر سراج احمد صاحب نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم کے سہارے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیسے کی وجہ سے تعلیم نہیں رکنی چاہئے۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ آج ہماری پوزیشن ایسی ہے کہ ہم آج چار یا پانچ ہزار بچوںکو پڑھا سکتا ہوں۔ ساجد نے بہتر کام کیا ہے۔ مدھیامک میں بہتر کیا ہے۔ ہائر سکنڈری میں بھی بہتر کیا ہے۔ ساجد نے کافی ہارڈ ورک کیاہے۔ سبھی کو مدد کرنے کی ضرور ت ہے۔ آج ایجوکیشن پہلے ہونا چاہئے۔ آئی اے ایس کی پڑھائی میں چار پانچ لاکھ روپئے کی ضرورت ہوتی ہے۔ سیلف اسٹیڈی اب نہیں چلتا ہے۔کوچنگ کرنی ہوگی ہے تبھی آپ اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ساجدنے جس طرح مدھیامک اور ہائر سکنڈری اچھے رینک سے پاس کیا ہے اسی طرح وہ آئی اے ایس کا امتحان بھی پاس کرے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ وہ ٹاپ ٹین میں آئی اے ایس کے امتحان میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اور بھی لوگوں کو چاہئے کہ ساجد کی مدد کرے ۔ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ میں ڈاکٹر سراج احمد صاحب کا شکر گزار ہوں۔ ان کا انٹر ویو کافی سنا ہوں۔ ان سے ملنے کا مجھے شوق تھا۔ انہوں نے جو ہماری مدد کی ہے اس لئے بہت شکریہ اور ہم ا ن کی امید وں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ یہ میرے لئے بڑی بات ہے۔ ہم نے کبھی سوچا نہیں تھا۔ ڈاکٹر سراج صاحب نے جس طرح آج یہ مقا م حاصل کیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہم بھی ان ہی طرح مقام حاصل کروں۔ ڈاکٹر صاحب نے لوگوں سے اپیل کی کہ مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ساجد کی مالی مدد بھی کریں تاکہ وہ تعلیم میں اور آگے آسکے۔ اچھے بچوںکی مدد کرنے کی کوشش کریں۔ڈاکٹر سراج صاحب نے اپنے والد کے بارے میں بتایا کہ ہم نے اس کےلئے اٹھارہ لاکھ روپئے میں پرائیویٹ میں حج کا انتظام کیا تھا لیکن انکے والد نے یہ کہہ کر پرائیویٹ بکنگ کو رد کر دیا کہ ہم سرکاری طور پر ہی حج پرجائیں گے۔ اس سے آدھے پیسے بچ گیا۔
Source: Social Media
جان بڑلا کے ترنمول کانگریس میں جانے پر دلیپ گھوش کو تشویش
کلکتہ میں بی جے پی کے ترنگا یاترا پروگرام سے دلیپ گھوش غائب رہے
ر یاست بقایا ڈی اے کا25 فیصد اداکرے۔ سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ
وکاش بھون احتجاج : اساتذہ کی پٹائی میں پولیس کا 'اوور ری ایکشن'، چیف جسٹس سے کارروائی کی درخواست
گرفتار دہشت گردنے پوچھ گچھ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا بنگال میں جماعت المجاہدین کے دہشت گرد حملہ کرسکتے ہیں
مظاہرین نے غیر قانونی کام کیا ہے: پولس کی وضاحت
وکاش بھون احتجاج : اساتذہ کی پٹائی میں پولیس کا 'اوور ری ایکشن'، چیف جسٹس سے کارروائی کی درخواست
ہم پرامن حتجا ج کر رہے ہیں، کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ، دھرنے میں بیٹھے اساتذہ کا کہنا
اساتذہ پر احتجاج کے دوران مار پیٹ کرنے کا الزام ! پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا
زیورات کی خریداری کے لیے آن لائن ادائیگی کے نام پر فراڈ