اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے بل منظور کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل امور خارجہ اور ڈیفنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔ فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنے والےادارے انروا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بعد تعلقات کی تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انروا کے ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کے ذریعے یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے، ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی برادری انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔
Source: social media
انروا ’ناگزیر‘ ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں: سربراہ اقوامِ متحدہ
اسرائیل کا 'انروا' پر پابندی کا فیصلہ تباہ کن اور شرم ناک ہے : آئرلینڈ حکومت
فلسطین اور لبنان میں انسانی بحران ناقابل برداشت حد تک پہنچ چکا: سعودی نائب وزیر خارجہ
انروا پر اسرائیلی پابندی کے خلاف جرمنی بھی بول اٹھا
اسرائیل کی لبنان کے مشرقی علاقے میں بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 60 شہید
اسرائیل نے لبنانی قصبوں کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا، سیٹلائٹ تصاویر سے آشکار
سابق وزیرِ اعظم ملائیشیا مہاتیر محمد طبیعت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج
حزب اللّٰہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کون ہیں؟
ایران اپنے فوجی بجٹ میں تقریباً 200 فیصد اضافے کا ارادہ رکھتا ہے: حکومتی ترجمان
غزہ: بیت لاھیا میں 5 منزلہ عمارت پر اسرائیلی بمباری، 93 فلسطینی شہید
ٹیلی ویژن نہیں صرف ریڈیوچلے گا: طالبان کا نیا فیصلہ
شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت 4 اہلکار ہلاک
انروا پر اسرائیلی پابندی غزہ کے بچوں کے قتل عام کا نیا طریقہ ہے: یونیسیف
پینٹاگون کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، کیا اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق ہے ؟