واشنگٹن: اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو مائیکروسافٹ نے برطرف کردیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم اور مائیکروسافٹ کی جانب سے اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کر برطرف کردیا گیا۔ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر انجینیئر ابتھال ابوسعد نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کی تقریر کے دوران احتجاج کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ اس بات کی فکر کرتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کو اچھائی کے لیے استعمال کیا جائے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہتھیار فروخت کرتا ہے، 50 ہزار لوگ مر چکے ہیں اور مائیکروسافٹ ہمارے خطے میں اس نسل کشی کو طاقت فراہم کررہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے ابتھال پر تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بر طرف کیا۔ برطرف کی جانے والی دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیاگیا جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگر وال پہلے ہی استعفادے چکی تھیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق جائز ہے لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پربرطرف کیے جا چکے ہیں۔
Source: social media
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
چین کی جی ڈی پی میں 5.4 فیصد کا اضافہ: امریکی ٹیرف کے باوجود چینی معیشت کیسے ترقی کر رہی ہے؟
جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام: غزہ کی تباہی بند کرو، جنگ بندی ہی حل ہے
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، جو بائیڈن کی تنقید
فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد
ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
اسرائیلی بحریہ کے 200 فوجی ہوابازوں کے نقش قدم پر ... نیتن یاہو کو خط ارسال کر دیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دہشت گردی کے لیے بہت بڑا انعام ہوگا،نیتن یاہو کامیکروں سے شکوہ
ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین اسکور حاصل کرلیا
عراق میں ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، ائیرپورٹس بھی بند