National

اسلام پور کا نام اب ایشور پور ہوگا… مہاراشٹر حکومت نے بدل دیا اس شہر کا نام

اسلام پور کا نام اب ایشور پور ہوگا… مہاراشٹر حکومت نے بدل دیا اس شہر کا نام

مہاراشٹرحکومت نے جمعہ کے روزاعلان کیا کہ سانگلی ضلع کے اسلام پورکا نام بدل کرایشورپوررکھا جائے گا۔ یہ جانکاری وزیرچھگن بھجبل نے ریاستی اسمبلی میں مانسون اجلاس کے آخری دن دی۔ چھگن بھجبل کا کہنا ہے کہ وہ اس تجویزکومرکزی حکومت کو بھیجیں گے، جہاں اس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ ہندو تنظیم شیو پرتشٹھان نے سانگلی کے کلکٹرکوایک خط بھیج کرنام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شیو پرتشٹھان کے سربراہ سمبھاجی بھیڑے ہیں۔ بھیڑے کے حامیوں نے کہا کہ جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام پورکے شیوسینا لیڈرنے کہا کہ نام بدلنے کا مطالبہ 1986 سے ہورہا ہے۔ ہندو تنظیم شیوپرتشٹھان نے مطالبہ کیا تھا کہ اسلام پورکا نام بدل کرایشورپوررکھا جائے۔ فڑنویس حکومت کے وزیرچھگن بھجبل نے اسمبلی کی جانب سے اس مطالبے کومنظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تجویزکومرکزی حکومت کوبھیجیں گے، جہاں اس تجویزکوحتمی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اس تجویزکومکمل طورپرقبول کیا جائے گا۔ مہاراشٹرحکومت نے گزشتہ سال دوشہروں کے نام تبدیل کئے تھے۔ پہلا شہراورنگ آباد اوردوسرا عثمان آباد تھا۔ مہاراشٹرحکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کرچھترپتی سنبھاجی نگراورعثمان آباد شہرکا نام دھارا شیو رکھ دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ چھترپتی سنبھاجی چھترپتی شیوا جی مہاراج کے بڑے بیٹے تھے، جنہیں بعد میں مغل بادشاہ اورنگزیب نے پھانسی دے دی تھی۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں احمد ضلع کا نام تبدیل کرکے پنیہ شلوک اہلیا دیوی ضلع کے نام پرکردیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments