صرف 10 روپے میں نئے کپڑے خریدنے کا موقع! پانی ہاٹی میں بی جے پی نے ’نمو مال‘ شروع کیا
بنگالیوں کا سب سے بڑا تہوار درگا پوجا ہے۔ اسی تہوار کے ماحول میں ہر شخص کو نئے کپڑے مل سکیں اور کوئی بھی اس خوشی سے محروم نہ رہے، اسی مقصد سے بنگال بی جے پی نے ایک پہل کی ہے۔ بنگال میں ’نمو مال‘ شروع کیا گیا ہے، جہاں صرف 10 روپے میں نئے کپڑے خریدنے کا موقع ملے گا۔
اس ’نمو مال‘ کے قیام کا مقصد بنیادی طور پر مالی طور پر پسماندہ لوگوں کو بھی پوجا کے دنوں میں نئے کپڑے پہننے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں آج، جمعرات کو پانی ہاٹی میں نئے ’نمو مال‘ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر سکانت مجمدار سمیت بنگال بی جے پی کی کئی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ بی جے پی رہنماو¿ں کے مطابق یہ پروگرام صرف پانی ہاٹی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ مستقبل میں دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تہوار کے موسم میں غریب افراد صرف 10 روپے میں کپڑے خرید سکیں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے بحیثیت منتظم 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر بنگال بی جے پی نے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ ’سیوا سنکلپ یوجنا‘ بھی شروع کی گئی ہے۔ اسی یوجنا کے تحت مقامی بنگال بی جے پی قیادت نے آج پانی ہاٹی میں اس خصوصی ’نمو مال‘ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
’صرف 10 روپے میں پوجا کے کپڑے خریدیں‘ کے پیغام کے ساتھ یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر نچلے آمدنی والے اور نچلے متوسط طبقے کے لوگ بھی پوجا کے دنوں میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے نئے کپڑے خرید سکیں، اسی مقصد سے ’نمو مال‘ قائم کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مال میں 5 سے 50 سال تک کی عمر کے مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے کپڑے دستیاب ہوں گے۔
پانی ہاٹی میں ’نمو مال‘ کا افتتاح کرتے ہوئے سکانت مجمدار نے کہا، ”ہمارے کارکنوں اور رہنماو¿ں نے یہاں کئی ہزار کپڑوں کا انتظام کیا ہے۔ لوگ صرف 10 روپے کا کوپن خرید کر کپڑے، ساڑیاں یا مختلف اشیا خرید سکیں گے۔ یہ ایک بالکل منفرد پہل ہے۔“
مرکزی وزیر کے مطابق سابق صدر جے پی نڈا کہا کرتے تھے کہ ’سیوا ہی سنگٹھن ہے‘، یعنی خدمت ہی تنظیم ہے۔ خدمت کے ذریعے ہی تنظیم کا کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں انتخابات کو مرکز میں رکھ کر کام کرتی ہیں، لیکن ان کے مطابق بی جے پی کا طریقہ مختلف ہے اور وہ انتخابات کو مدنظر رکھ کر ایسے کام نہیں کرتی۔سکانت مجمدار نے کہا کہ اس طرح کے اقدام سے بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ آئے گی۔ ان کے علاوہ صنعت کے وزیر تاپس رائے نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔
صرف 10 روپے میں نئے کپڑے خریدنے کا موقع! پانی ہاٹی میں بی جے پی نے ’نمو مال‘ شروع کیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments