National

اپوزیشن کی میٹنگ میں نہیں ہوگی عام آدمی پارٹی، ترنمول کا رویہ غیر فیصلہ کن

اپوزیشن کی میٹنگ میں نہیں ہوگی عام آدمی پارٹی، ترنمول کا رویہ غیر فیصلہ کن

نئی دہلی، 18 جولائی : انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل ہفتہ کی شام سات بجے ورچوئل بنیادوں پر میٹنگ بلائی ہے جس میں ترنمول کانگریس نے پہلے شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب اس کی پوزیشن غیر فیصلہ کن ہو گئی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے ۔ پیر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے لیے حکمت عملی بنانے کے لیے انڈیا الائنس کی ہفتہ کو میٹنگ ہوگی، جس میں عام آدمی پارٹی نے شمولیت سے صاف انکار کر دیا ہے لیکن ترنمول کانگریس ابھی تک غیر فیصلہ کن ہے ۔ تاہم، کچھ رپورٹس یہ کہہ رہی ہیں کہ ترنمول کانگریس نے اپنی حکمت عملی بدل لی ہے اور اس میٹنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیڈر کل ہونے والی آن لائن میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ادھر عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ انڈیا الائنس لوک سبھا انتخابات کے لیے تھا۔ اس کے بعد ہریانہ اور دہلی کے اسمبلی انتخابات ہوئے اور عام آدمی پارٹی نے یہ انتخابات اپنے طور پر لڑا ہے ۔ پہلے ہم نے پنجاب اور گجرات کا الیکشن اپنے بل بوتے پر لڑا اور اب بہار میں بھی اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments