امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے بعد معاشی بےیقینی سے دوچار امریکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ ٹرمپ کی طرف سے درآمدات پر ٹیرف بڑھانے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تباہی پھر گئی، یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں تباہ ہو برباد ہو گئیں اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ 60 فی صد تک بڑھ گیا ہے اور امریکی کساد بازاری عالمی کساد بازاری میں بدل سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے،کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ کریں ،عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔ اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کےسوال پر امریکی صدر ناراض ہوگئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی چیز کو گرانا نہیں چاہتے ، لیکن کبھی کبھار کچھ ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو دوا لینا پڑتی ہے۔ چین سے متعلق سوال پربولے،جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارے کا معاملہ حل نہیں کرلیتے ڈیل نہیں ہوگی۔ دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔
Source: social media
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں مہنگائی کم کرنے میں کامیاب
چین کی جی ڈی پی میں 5.4 فیصد کا اضافہ: امریکی ٹیرف کے باوجود چینی معیشت کیسے ترقی کر رہی ہے؟
جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
فرانسیسی صدر کا نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام: غزہ کی تباہی بند کرو، جنگ بندی ہی حل ہے
امریکا کا چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کے استعمال کا ارادہ
ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، جو بائیڈن کی تنقید
فلسطینی عوام کے ساتھ ’اظہارِ یکجہتی‘، مالدیپ میں اسرائیلی سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد
ہارورڈیونیورسٹی یہودی امریکی طلبہ کیخلاف یہود دشمنی پر معافی مانگے: ترجمان وائٹ ہاؤس
لبنانی صدر کا حزب اللہ کے ہتھیاروں کو حکومتی تحویل میں لینے کا اعلان
چین کا ایئر لائن کمپنیوں کو بوئنگ طیارے نہ خریدنے کا حکم
اسرائیلی بحریہ کے 200 فوجی ہوابازوں کے نقش قدم پر ... نیتن یاہو کو خط ارسال کر دیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دہشت گردی کے لیے بہت بڑا انعام ہوگا،نیتن یاہو کامیکروں سے شکوہ
ٹرمپ نے ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں سب سے بلند ترین اسکور حاصل کرلیا
عراق میں ریت کا طوفان، لوگوں کو سانس لینے میں دشواری، ائیرپورٹس بھی بند