مالدہ میں پھر سے نوٹوں کا 'پہاڑ'! بائیک سے گٹھریوں گٹھری نقدی، منشیات سمیت 2 گرفتار
مالدہ میں پھر سے نوٹوں کا 'پہاڑ'۔ جمعرات کی صبح منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی میں بڑی کامیابی ملی۔ آج گاجول کے رنگا بھیٹا علاقے میں 12 نمبر قومی شاہراہ پر ناکا چیکنگ کے دوران پولیس نے دو بائیک سواروں سے بڑی رقم برآمد کی۔ سڑک کے کنارے بیٹھ کر نوٹ گننے کی مشین کی مدد سے وہ رقم گنی گئی۔ معلوم ہوا کہ نقدی کی مقدار تقریباً 41 لاکھ روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزمان سے براو¿ن شوگر بھی برآمد ہوئی۔ اس واقعے میں دو ملزم نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ملزمان کے نام سدھارتھ منڈل اور کشور منڈل ہیں۔ ان کا گھر مالدہ کے کالیاچک علاقے میں ہے۔ آج گاجول کے رنگا بھیٹا علاقے میں 12 نمبر قومی شاہراہ پر پولیس کی ناکا چیکنگ کے دوران ان کی بائیک کو پولیس نے روکا۔ ان کے پاس موجود ایک بیگ سے بڑی رقم برآمد ہوئی۔ اس کے بعد مشین لا کر سڑک کے کنارے بیٹھ کر ہی پولیس نے رقم گننے کا کام کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والی رقم کی مقدار 40 لاکھ 69 ہزار 700 روپے ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 568 گرام براون شوگر برآمد کی گئی۔ اس کی تخمینی مارکیٹ قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ برآمد ہونے والی رقم اور براون شوگر ڈالکھولہ سے مالدا کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ منشیات اور رقم کس کو پہنچانے کا ارادہ تھا۔ ملزمان کی دونوں بائیک ضبط کر لی گئی ہیں۔
Source: Admin
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
10 months ago
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
11 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
10 months ago
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
10 months ago
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں
11 months ago
قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
11 months ago
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی
4 months ago
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری کو ہٹا دیا
4 months ago
اس بار بھی بنگال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں! ممتا بنرجی کی پھر سے ہو گی جیت
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments