اسٹار اداکار امیتابھ بچن بھارت میں سب سے بڑے ٹیکس دہندگان میں سے ایک بن گئے ہیں، انہوں نے ایک سال میں 350 کروڑ کمائے اور 120 کروڑ کا ٹیکس ادا کیا۔ لیجنڈ اداکار نے سال 25-2024 میں 350 کروڑ کی ریکارڈ رقم کمائی، یوں وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے 350 کروڑ کی قابل ذکر آمدنی پر 120 کروڑ روپے کا واجب الادا ٹیکس دیا۔ 82 سالہ امیتابھ بچن نے 1 سال میں اتنی بڑی رقم کیسے کمائی؟ اس معاملے پر پورٹل نے کہا کہ بھارتی سنیما کی بڑی فلموں سے لے کر بڑے بڑانڈز تک کی پہلی ترجیح لیجنڈ اداکار ہیں، وہ ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی وجہ سے سب سے پسندیدہ میزبان ہیں۔ پورٹل کے مطابق ان کی ایک سال کی تمام ذرائع سے آمدن 350 کروڑ ہے، جو فلمی دنیا میں کسی فرد کی سب سے زیادہ آمدن ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے 15 مارچ کو اپنی ایڈوانس ٹیکس ادائیگی 52 اعشاریہ 50 کروڑ کی، جو اُن کی طرف سے مالی ذمے داری کا اظہار ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن آج بھی تمام بھارتیوں کے رول ماڈل ہیں جو بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ فلم انڈسٹری میں اُن کا کام اخلاقی معیار کے مطابق ہوتا ہے۔ ماضی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اُن کے کل مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، اُن کے پاس تقریباً 55 کروڑ کے زیوارت بھی ہیں جبکہ اُن کی 16 گاڑیوں کی مالیت 17 اعشاریہ 66 کروڑ ہے۔
Source: social Media
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک
اداکار کوٹا سرینواس راؤ چل بسے
ہدایتکار لوکیش سے چھوٹا کردار دینے پر ناراض ہوں، سنجے دت
سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟